Powered By Blogger

Monday, December 29, 2014

baloch news

سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ




سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ
وہوا(نامہ نگار)بین الصوبائی بارڈر پر سیکورٹی انتظامات سخت کیئے جا چکے ہیں،عرفان فاروق کھوسہ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی تونسہ سرکل عرفان فاروق کھوسہ نے دورہ تھانہ وہوا اور بلوچ لیوی،بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں سمیت معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی بارڈر ہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا چکے ہیں اور داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے اگر اپنا تعاون آپس میں جاری رکھیں تو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا سکتی ہے اس موقع پر معززین سردار سمیع اللہ کھتران،سردار نوید خان کھتران،سردار طفیل خان کھتران،ملک اللہ نواز آرائیں ،سردار عارف خان کھتران،سردار رفیع اللہ کھتران،یاسر محمود سنیاسی کھتران،صفدر نعیم،نور خان پٹھان و دیگر موجود تھے۔
غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
وہوا(نامہ نگار)غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیل کے مطابق تھانہ وہوا میں محمد صدیق،محمد اشرف مولوی،رحیم بخش کے خلاف غیر قانونی ڈیزل ایجنسی فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے کارروائی کی گئی ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وہوا یوسف لاشاری نے کہا کہ پیڑول،ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں چھاپے جاری ہیں۔

baloch news

دیوان پٹرولیم کے خلاف بلوچ نوجوانوں کے پرامن دھرنے سے اپنا حق حاصل کیا ‘طاہر جان


دیوان پٹرولیم کے خلاف بلوچ نوجوانوں کے پرامن دھرنے سے اپنا حق حاصل کیا ‘طاہر جان
دیوان پٹرولیم خلاف 24دن تک پرامن دھرنے نے اپنے جمہوری وآئینی حق حاصل کر لیا ان خیالات کا اظہار بی ایس او پجار کے رہنماطاہر جان قیصرانی نے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ پر امن طریقے سے ہر مسئلے کا حل موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ بے سودہ بیساکھیوں کے بغیر بھی ہم اپنا حق لے سکتے ہیں اگر ہم منظم ہوں تو ہم اپنے خیالات کا اظہار بڑے اچھے طریقے سے اعلیٰ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اس لئے ہمیں مزید منظم ہونا پڑے گا 



baloch news


مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال

مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال
تونسہ شریف(خبرنگار) بلوچوں کے مطالبات تسلیم تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری دیوان پٹرولیم کے سامنے حقوق کی بحالی کیلئے دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے دیوان پٹرولیم نے مذاکرات کئے جس میں پی اے شاہد محبوب ‘رسالدار خرم کھوسہ ‘ اظہر خان ٹیپو اور عظمت شیر قیصرانی اور دیوان کا نمائندہ پرویز اقبال اور بلوچ رہنماؤں ذوالفقار بلوچ ‘غلام یٰسین ‘غلام رسول ‘محمد یونس اور عبدالرحمان بزدار نے شرکت کی 16فروری والے معاہدے کی ضلعی انتظامیہ نے ذمہ داری اٹھائی تھی جس پر دیوان پٹرولیم نے عرصہ گزرنے کے باوجود مطالبات منظورنہیں کئے تھے لیکن گزشتہ رات بلوچوں کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے جس میں 16فروری میں کئے جانے والے معاہدوں پر ایک ماہ میں عملدرآمد پایا جائے گا پندرہ نوکریاں ‘کوسٹر بچوں کیلئے ‘ ڈسپنسری ‘ چاردیواری کا معاوضہ ‘ پانی کی سپلائی ‘ گیس کی سپلائی ‘20سولر ‘ پٹرولیم پالیسی کے مطابق 50فیصد نوکریاں دی جائیں ایک ماہ کے اندر تمام معاملات طے پاجائیں گے ورنہ دوسری میٹنگ27جنوری کو ہوگی جس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد ہوا ہے

baloch news


سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے‘محمد اویس قرنی

تونسہ شریف(نامہ نگار) سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ورنہ مصطفوی سٹوڈنٹس 9ربیع الاول کو انڈس ہائی وے بند کردیں گے ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس کے رہنما محمد اویس قرنی نے کیا انہوں نے کہا ربیع الاول ہمارے پیارے نبی کریم آخری الزمان کی پیدائش کا مہینہ ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی آمد سے اندھیرے اجالے میں تبدیل ہوگئے آپ ﷺ کی یادمیں سب مسلمانوں خوشیاں مناتے ہیں اس سلسلے میں تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں کو سجایا جائے اگر ٹی ایم اے کے عملہ نے غفلت برتی تو اس کے برے نتائج نکلے گے پچھلے سال بھی ٹی ایم اے کی طرف سے کوئی کام نہیں کئے گئے اس مرتبہ وقت سے پہلے شہر بھر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے

Sunday, December 28, 2014

baloch news


خواجہ محمد داؤد نادہندہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اس کا نام موجود ہے: شمعونہ بادشاہ قیصرانی

عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
تونسہ شریف (نامہ نگار) ہم نااہل نہیں الیکشن لڑسکتے ہیں ‘خواجہ داؤد سلیمانی نے لوگوں کو گمراہ کئے رکھا ‘دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ‘انشاء اللہ ہم بحال ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار شمعونہ عنبرین نے ’’تونسہ شریف میں ’’صدائے سنگھڑ‘‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی نے 2008ء میں کہا تھا کہ میں بی اے پاس ہوں جبکہ سابقہ الیکشن میں میٹرک پاس دکھایا ہم بھی اب عوام کو خواجہ داؤد کی اصلیت دکھائیں گے اب خواجہ داؤد کا پیچھا کریں گے امید ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے مگر اگر الیکشن ہوئے تو ہم خواجہ داؤد سلیمانی کو عبرت ناک شکست دیں گے ‘ سردار امام بخش خان بھی نااہل نہیں اس کا کوئی سیاسی فیوچر نہیں ہے خوابوں میں پنجاب اسمبلی دیکھ رہے ہیں الیکشن لڑنا کوئی مذاق نہیں ہے پیٹر چور ‘رسہ گیر اور موٹرسائیکل چور بھی الیکشن لڑنے پر آگئے ہیں ‘قوم کے جذبات سے کھیلنے والی بات ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمار اخواجہ شیراز محمود اور سردار امجد فاروق خان کھوسہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے سردار امجد فاروق خان ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہمیں سپورٹ بھی کریں گے 10کروڑ روپے سے ٹرائیبل ایریا روڈ ‘5کروڑروپے سے کوٹ قیصرانی ہائی سکول اور 61پرائمری سکول منظور کروائے ‘چھوٹے چھوٹے روڈ بنوائے شمعونہ عنبرین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نتکانی ڈرین اور ٹبی قیصرانی سیم نالہ کی رقم میرے فنڈز سے تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے اپنے نام سے منسوب کرنے کی کوشش کی آخر میں انہوں نے علاقہ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں عوام باشعور ہے عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ۔

baloch news


خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو

خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو
تونسہ شریف (خبرنگار) خواجہ داؤد سلیمانی دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان خیالا ت کا اظہا رامیدوار حلقہ پی پی 240سردار ممتاز احمد بھٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور وہ کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے اس لئے وہ دن کو جیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘انشاء اللہ بادشاہ گروپ کی جیت یقینی ہے ۔

balochnews



ضمنی الیکشن پی پی 240شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی



ضمنی الیکشن پی پی 240شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
تونسہ شریف کے حلقہ پی پی 240کے ہونے والے ضمنی الیکشن میں شمعونہ عنبرین کو کاغذات نامزدگی منظورکرتے ہوئے الیکشن کمشن ڈیرہ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے گی جبکہ خواجہ داؤد سلیمانی کے وکلاء نے اعتراض کیا کہ انہیں الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیا لہٰذا انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے لیکشن ریٹرنگ آفیسر نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

baloch news


ملغانی قوم سردار ذوالفقار ملغانی کو سپورٹ کرے گی ‘سردار باسط خان


تونسہ شریف(خبرنگار) ملغانی قوم امیدوار حلقہ پی پی 240سردار ذوالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ کو ہرصورت سپورٹ کرے گی ان خیالات کا اظہار شان مصطفی ٹریولز کے چیف ایگزیکٹوسردار باسط خان ملغانی نے کیا انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے باشعور طبقہ ذہنی مریض بن چکا ہے انشاء اللہ ذوالفقار خان ملغانی کی جیت یقینی ہے کیونکہ باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو پڑھی لکھی شخصیات کی از حد ضرورت ہے سردار ذوالفقار خان ملغانی الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے 

baloch news

وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
      
وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
تونسہ شریف(نامہ نگار) وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی240 سردا ر امام بخش قیصرانی نے ’’بلوچ نیوز‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240کے ہزاروں بیروزگار نوجوان پڑھ لکھ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کی حالت زاردیکھ کر دل دکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم علاقے میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوانوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دینا ہوگی تاکہ وہ پروان چڑھ کر یونان صغیر کے نام کو زندہ رکھ سکیں کیونکہ سابقہ دور میں صرف حلقہ کو پسماندہ نہیں رکھا گیا بلکہ نوجوانوں کو پسماندہ رکھ کر واضح دشمنی کا ثبوت دیا گیا آج بھی نوجوانوں نے ان پڑھ سیاسی شخصیات سے اپنے راستے جدا کر لینے چاہیے اور پڑھی لکھی شخصیت کو ووٹ دے کر اپنا مستقبل روشن کرنا چاہیے

baloch news


ہم قانون کا دروازہ دوبارہ کھٹکھٹائیں گے ‘خواجہ داؤد سلیمانی

تونسہ  شریف(نامہ نگار) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کے حوالے سے آج ریٹرنگ آفیسر نے شمعونہ عنبرین کے کاغذات منظور کئے تو اس حوالے سے خواجہ داؤد سلیمانی نے ’بلوچ نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر کو قانون کا پتہ نہیں وہ قانون سے لاعلم ہے اس لئے ہم ہائی کورٹ ملتان بنچ میں بروز سوموار اپنا کیس دائر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا دروازہ کھٹکھٹانا ہمارا حق ہے انشاء اللہ ہمیں عدالت عالیہ سے انصاف کی توقع ہے ۔

,,حلقہ کو مسلسل پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ‘محمد اشفاق احمد کوڑو
تونسہ شریف(خبرنگار) حلقہ کو مسلسل پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن محمد اشفاق عرف کوڑوخان پتافی نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکی ہے اور بادشاہ گروپ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آکر عوام کے حقوغصب کر لیتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے نمائندہ کو اقتدار میں آنا چاہیے جو عوامی مسائل حل کرے ۔

Friday, December 26, 2014

baloch news

اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک مسجد کو شہید کردیا جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ایسکلس ٹونا ٹاؤن کی رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع مسجد میں 15 سے 20 افراد ظہر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس دوران 5 نمازی زخمی ہوگئے جب کہ مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا  کہ  کسی نے باہر سے کوئی چیز مسجد کی کھڑکی سے اندر  پھینکی جس کے فوراً بعد مسجد میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن اس دوران مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔
واضح رہے کہ ایسکلس ٹونا میں سویڈین ڈیموکریٹس کے حامی گزشتہ کئی روزسے حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت امیگریشن قوانین کو مزید سخت بناکر تارکین وطن کو ملک آنے سے روکے۔

balochnews

ملک بھر میں 40لاکھ غیر مصدقہ موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد / لاہور: دہشت گردی کے سدباب کے لیے حکومت نے 40لاکھ غیرمصدقہ موبائل سموں کو مستقل بندکرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
پی ٹی اے نے ایسی موبائل فون سموں کو سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 3 ماہ سے غیراستعمال شدہ سمیں بلاک کردی جائیں گی۔ بند ہونے والی سمز بایومیٹرک تصدیق کے بعددوبارہ نکلوائی جاسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے موبائل آپریٹرزسے غیرمصدقہ سموں کے اعدادوشمار طلب کرلیے ہیں جب کہ موبائل آپریٹرزکو سمیں بندکرنے کاطریقہ کاربتانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت ملک بھرمیں 40لاکھ غیرتصدیق شدہ سمیںموجود ہیںجن میںسے مسلسل استعمال نہ ہونے کے باعث اکثرسموں کی تصدیق بھی ممکن نہیں ہے اورصارف کوصرف بایومیٹرک سسٹم کے ذریعے ہی شناخت کرنا ہوگی۔۔

baloch news


                                      حلقہ پی پی 240ضمنی الیکشن میں کل سے جوڑ توڑ کا امکان

تونسہ شریف(نامہ نگار) حلقہ پی پی 240قیصرانی سردار کا مستقل حلقہ گنا جاتا ہے مگر سردار ظہور خان قیصرانی کے بعد سردار میربادشاہ خان قیصرنی کے بعد ان کی بیگم شمعونہ عنبریں کے ایم پی اے بننے کے بعد مسلسل20سال کے عرصہ میں اقتدار میں رہنے کے باوجود حلقہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور بار بار مختلف نعروں ’’تونسہ اتحاد کے بعد ضلع بناؤ تحریک کے بعد تونسہ کو بلوچستان کے نعروں کے بعد عوام ان کے کھوکھلے نعروں سے تنگ آگئی ہے جس کی وجہ سے آج ضمنی الیکشن میں ان کی ہی قوم کے قریبی رشتہ داروں قیصروسیم قیصرانی ‘بیرسٹر امام بخش قیصرانی اور سردار ایوب خان قیصرانی میان میں آگئے ہیں اگر سردار میربادشاہ خان قیصرانی نے حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ ان امیدواروں کو اعتماد میں لے لیا جو ان کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں تو سردار میربادشاہ خان قیصرانی کی سیٹ پر ان کے امیدوار کی جیت یقینی ہے مگر سوچنا یہ ہے کہ سردار میربادشاہ اور بیگم شمعونہ عنبرین نے جن امیدواروں کو چنا ہے ان میں سے کسی ایک کو میدان میں لانے کے بعد کیا دوسرا امیدوار ناراض تو نہیں ہوجائے گا یا اس امیدوار کا کردار باقی امیدواروں سے عوام میں کیسا ہے جبکہ میرگروپ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں انہیں سٹے مل جائے گا اور الیکشن نہ ہوں گے جبکہ اگلے ہفتے تک صورتحال واضح ہوجائیگی کہ کس گروپ کا پلڑا کتنا بھاری ہے اگر قیصرانی سردار آپس میں لڑتے رہے تو کیا خواجہ داؤد سلیمانی کامیاب ہوں گے یا پھر خواجہ داؤد سلیمانی کو بھی ہرانے کیلئے قیصرانی اتحاد ممکن ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ریاض خان قیصرانی کا کہنا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے انشاء اللہ نوجوان طبقہ پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ کرے گا جبکہ خواجہ داؤد سلیمانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں خواجہ داؤد سلیمانی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما تونسہ آکر کر خواجہ داؤد سلیمانی کیلئے باقاعدہ سپورٹ کا اعلان کریں گے ضمنی الیکشن پی پی 240میں ضمنی الیکشن کئی بار ہوچکے ہیں 10سال میں چھ بار الیکشن ہوا عوام بھی بار بار الیکشن سے تنگ ہوچکے ہیں جبکہ سردیوں کی شدید شدت اور حلقہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہونے سے عوام میں بیزاری پائی جاتی ہے ۔

baloch news

حلقہ پی پی 240ضمنی الیکشن ‘16امیدواروں کی درخواستیں جمع


ڈیرہ غازیخان ڈپٹی الیکشن آفس ڈیرہ میں 16امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں تفصیل کے مطابق ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کیلئے آج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی اس سے قبل چار امیدواروں جن میں خواجہ داؤد سلیمانی ‘ذوالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ ‘رحمت اللہ ڈونہ ایڈوکیٹ اور زاہد عاصم نے درخواستیں جمع کرائیں تھی آج مزید 12درخواستیں جن میں شمعونہ عنبرین ‘ جاویداقبال خان قیصرانی ‘سردار وسیم رضا تنگوانی ‘ سردار ممتاز احمد بھٹو ‘ڈاکٹر گل محمد قیصرانی ‘بیرسٹر امام بخش ‘ سردار ایوب خان قیصرانی ‘ سردار قیصر وسیم قیصرانی ‘ ریاض خان قیصرانی ‘ راحیل اجمل لغاری ‘ عابد بکھائی اور سردار اعجاز خان کھتران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے واضح رہے ریاض خان قیصرانی کا کہنا ہے کہ ان کو پی ٹی آئی کے ورکروں ‘کارکنوں اوررہنماؤں کی مکمل سپورٹ ہے جبکہ راحیل اجمل لغاری نے آل پاکستان مسلم لیگ کے حوالے سے درخواستیں جمع کرائیں

Thursday, December 25, 2014

baloch news


  فیس بک کی معمر ترین خاتون یوزر114سال کی عمر میں انتقال کر گئیں


مینیسوٹا: آج کے اس ترقی یافتہ دور میں رابطے کا آسان ترین ذریعہ فیس بک ہے اور اس کا استعمال کسے پسند نہیں بچے، جوان، مرد اور خواتین سبھی اس کے دیوانے ہیں لیکن امریکا کی ایک خاتون نے سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا اور 113 سال کی عمر میں فیس بک استعمال کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تاہم زندگی نے انہیں صرف ایک سال ہی فیس بک سے لطف اٹھانے کا موقع دیا اور وہ 114 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
امریکی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی اینا اسٹوئر نے جب فیس بک پر اپنے سفر کا آغا زکیا تو انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا کیونکہ ان کی پیدائش 1900  تھی جب کہ فیس بک پر موجود آپشن میں 1905میں یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہی اپنی تاریخ پیدائش لکھ سکتے تھے۔ اینا نے اس بات کا انکشاف 4 ماہ قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ جھوٹ اس لیے بولا کہ فیس بک پر سائن اپ ہونے کے لئے اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کے 84 سال کے بیٹے ہارلین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ کو 114 ویں سالگرہ پر فیس بک کی جانب سے جو گلدستہ پیش کیا گیا اس میں 114 پھول لگائے گئے تھے۔
اینا کی بہو مارلین کا کہنا تھا کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کو جب اینا کے بارے میں پتہ چلا تو وہ کمپنی کی جانب سے عمر کے آپشن میں پابندی پر ایک معذرت نامہ لے کر ان کے گھر پہنچے تھے لیکن اینا کے اسپتال جانے کے باعث یہ ملاقات نہ ہوسکی۔ اینا کو فیس بک سے دلچسپی 113 سال کی عمر میں اپنے ایک سیلز مین دوست سے رابطے  کی وجہ سے پیدا ہوئی اور اسی دوست نے انہیں فیس بک پر چیٹنگ اور ای میل کرنا سکھایا۔

baloch news

 جس کاانتظارتھاوہی ہواتحریک انصاف نےکرلیااہم ترین فیصلہ


Pakistan Tehreek Insaf Going To Join Parliament

baloch news

کراچی: وفاقی حکومت کے مختلف تحقیقاتی اداروں نے دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی سیاست دانوں، وزرا اور بیورو کریٹس سمیت دیگر بااثر لوگوں کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے مختلف اداروں نے ایک مضبوط حکمت عملی وضع کر لی ہے۔
انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اہم حکومتی اور سرکاری عہدوں پر فائز رہنے والے سیاست دانوں اور نوکر شاہی سے تعلق رکھنے والے لوگوں، موجودہ وزرا میں سے اکثریت نے اپنے ملازمین، رشتے داروں اور خواتین کے نام پر جائیدادیں لے رکھی ہیں یا بینک اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ملازمین ، رشتے داروں اور خواتین کے نام پر جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلانے کے لیے متعلقہ اداروں اور بینکوں سے رجوع کرلیا ہے تاکہ ضروری ریکارڈ حاصل کیا جا سکے ۔کراچی کے علاقے ڈیفنس،کلفٹن اور دیگرمہنگے علاقوں میں پلاٹس اور بنگلوز کا ریکارڈ حاصل کیاجا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دبئی، لندن،کینیڈا، ملائیشیا اور دیگر ملکوں میں بھی جائیدادوں اوراثاثوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف لوگ ہنڈی کے ذریعے رقوم باہر منتقل کر رہے ہیں۔ان رقوم کی منتقلی میں مددگار افراد اور اداروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں مختلف محکموں کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں وزرا اور بیوروکریسی سمیت جن لوگوں کا عمل دخل زیادہ تھا، ان کے بارے میں بھی ایک مکمل ریکارڈ وضع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے فوراً بعد وفاقی حکومت کرپشن کے خلاف ایک بھرپور مہم شروع کرے گی اور اس حوالے سے کریک ڈاؤن بھی ہو گا۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ وزرا اور با اثر شخصیات کے گھروں پر کام کرنے والے ملازمین بشمول ڈرائیورز ، چوکیدار،گارڈز، مالی، پرائیویٹ سیکریٹریز،گھریلو خواتین ملازمین کا بھی ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ قریبی رشتے داروں ، بیگمات کی بہنوں ، بھائیوں کی آمدنی ، اخراجات سمیت بزنس پارٹنر کے ساتھ کاروبار میں استعمال کی جانے والی رقم کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں 

Wednesday, December 24, 2014

baloch news

حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رضا مندی ہوگئی، ڈاکٹر عارف


اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ حکومت نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حکومت نے عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کےقیام پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان جو بھی معاہدے طے پائے گا اس کا مسودہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ پشاور دھماکے کے بعد تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے 126 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔

baloch news



                 خواجہ داؤد ‘رحمت اللہ ڈونہ ‘زاہد عاصم لنگاہ اورذوالفقار ملغانی نے حلقہ پی پی 240کیلئے درخواستیں جمع کرائیں

تونسہ شریف(نامہ نگار)ضمنی الیکشن پی پی 240کیلئے آج4امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں تفصیل کے مطابق ضمنی الیکشن پی پی 240کیلئے آج4امیدواروں جن میں حضرت خواجہ حافظ محمد داؤد ‘رحمت اللہ ڈونہ ‘زاہد عاصم لنگاہ ‘ذوالفقار ملغانی نے الیکشن کمشن ڈیرہ میں درخواستیں جمع کرائیں ‘جبکہ ریاض خان قیصرانی ‘سردار محمد ایوب خان قیصرانی’سردار ممتازخان بھٹو‘ڈاکٹر گل محمد ‘بشیر احمد ولد غلام شبیر نے آج کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔جبکہ سردار ممتاز خان بھٹو نے ’’صدائے سنگھڑ‘‘ کو بتایا کہ بیگم سردار ظہور خان الیکشن لڑرہی ہیں اور ہم ان کے کورنگ ہیں ۔کل بروز جمعرات 25دسمبر میں چھٹی کے باعث درخواستیں جمع نہیں ہوسکیں گی جبکہ 26دسمبر بروز جمعہ کو درخواستوں کا آخری دن ہونے کے ناطے الیکشن لڑنے کے تمام خواہشمند حضرات درخواستیں جمع کرائیں گے 

Tuesday, December 23, 2014

baloch news


پٹرولنگ پولیس کی کالے شیشے اور بلانمبری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

تونسہ شریف(نامہ نگار) انچارج چوہدری اظہر حیدر پٹرولنگ پولیس کوٹ موڑ کا کالے شیشے اور بلانمبری گاڑیوں کے خلاف ناکا لگا یا جس پر15گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے تین گاڑیاں چالان اور 4,5 خراب گاڑیوں کو ٹھیک کرایا گیا اس موقع پر انچارج چوہدری اظہر حیدر نے ’’بلوچ نیوز،کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر کالے کلر کے شیشے اور بلانمبری گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے تاکہ روزمرہ کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے اس موقع پر ان کے ہمراہ ہدایت اللہ سانگھی ‘عبدالغفار ‘ راشد منصور اور عرفان رشید بھی ہمراہ تھے ۔

Baloch Origin and Baloch Tribes

  Baloch Origin and Baloch Tribes

Baloch have arab ancestry they are descendents of Hazrat Ameer Hamza a paternal uncle of islamic prophet Mohammad s,aw. Baloch migrated from Aleppo Syria took part in the battle of karbala siding the sons of hazrat Ali Against yazid as baloch were soldiers of Hazrat Ali

On the other hand Balochs curls are Imitation of Spiritual Hierarchical . Prayers of al-Aqsa Mosque never shaved there poll hair. Balochs also follow the Practice of Hazrat Abraham to judge the Truth and Falsehood by moving the suspicious person on the live coal (Baloch use Specially wood of "Kaheer" (because its coal does not turns into ash within about 24 hours) .


Briefly describing, first of all a channel (about 10 ft (3.0 m) in length, 4 ft (1.2 m) in width and 3 ft (0.91 m) depth) is dug and wood of Kaheer (commonly) is burnt to prepare coal during this time a reciter recites some verses of the Qur'an, after that the suspicious person is asked to walk on the blazing coal in the presence of Above All (Muqadams, white beard men). If he is true then coal never burns his feet, a blameless Baloch has faith in this fact to that day. It is known by "Patt" in Balochi .


.يگ وت کھوشتی مہ ملکا ، اے جھان خان گل ايں

ما مريدوں يا علی ، اے دين ايمان پشتيں

حمزہ اولاد بلوچی ، ہوب درگاہ گر دين

کل بلا بھمپور نياما ، شہر سيستان مريض ا ز حلبا پھاز کھايوں ، گوں يزيداں جھيڑويں

( Domki Epics )

In history " Koosh and Baloosh " have been described together and the same way, wrote the Arabic writers that they are same . Firdausi also narrates their same culture, and same Commander in the following epics of Shahnama:

سپاہی زگردان کوچ و بلوچ

سگاليدہ جنگيدہ مانند غوچ

کے در جہان ديد ايشان نہ ديد

نہ آہن يک انگشت نامد پديد

سپہدار شان اشکش تيز ہش

کہ باراۓ دل بود دبا مغز ہوش

در فش بياوردہ پيکر پلنگ

ہمی از در فشش بيا رند چنگ

( By: Firdausi )

It is obvious from above epics that Baluch and Kooch(Kurds), used to fight in the same way, under same commander and under the same Flag, showing a Leopard image (Commonly sign of avenge), according to Baluchi proverb " if stone can liquefy then a Baluch is not Avenger " because avenging is their instinct.

According to Arabic writers:

Kuchs and Baluchs are same by ancestry.
They speak their Languages, different from Persian.
During the age of Arabic Conquerors, Kuchs and Baluchs lived together and belonged to same Genealogy however, they spoke different languages .

Similarly Historians claim, Language can not be the identifier of Genealogy.

In about 680, they migrated towards Kerman in Iran and stayed there for a while with peace

list of Baloch Tribes

The Baloch (Balochi: بلوچ) are a tribal society settled in Balochistan in southwestern Asia. The Baluchistan region is divided among Iran, Afghanistan,and Pakistan. Many Balochs reside in the Arab States like Oman, UAE, and Saudi Arabia.

The following is a partial list of major Baloch tribes.[1]

A

Almani
Ameeri
Amirari
Askani

B

Badini (Rakhshani)
Bagayzani
Bahadur zai Zagar Mengal
Bahalkani
Bahawalanzai
Bakhrani
Baloch (Sarband) -Shadadzai, Dagarzai, Zahnoozai and Mrizai
Bajoi
Band Baloch
Bangulzai (Brahui-Speeking)
Barakzai
Baranzai
Barazani
Barija
Barmani
Bughlani
Barr
Bhurgri
Bhutani
Bijarani
Bijjarzahi
Bizenjo
Bugti
Buledi
Bulfati
Buzdar
Bilwani
Bughlani (Leghari)

C

Chakerzehi
Chakrari
Chandio (Hooth)
Chang
Changwani
Chanorwani
Chutani (Khosa)

D

Damanis
Dannarzai
Dagar zai {Yallanzai Rind }
Dareshak
Daarigh
Darzada
Dashti
Dehani
Dehwar (Dehwari speaking)
Dodai tribe
Domki
Drakhshan
Durrazai

E

Esani
Esaani
Essazai
Essazai (Kalmati)

F

Fatahni

G

Gadi
Gabol
Gadani
Gadhi
Gajani
Gamshadzehi
Gashkori
Ghallu-Seraiki-speaking
Ghanbarzehi
Ghazini
Ghazakandi
Gichki
Gorgaij
Goarazai
Gola
Gopang
Gorgage
Gorshani
Gulfad
Gudaro -Brahui-speaking
Gurgunari - Brahui-speaking
Gurmani
Gyandar
Gudara
Guldani
Gorhani

H

Hasni
Halazai
Harooni
Heesbani
Hooth - main tribe

I

Ismailzahi

J

Jadgal (Jat Tribe)
Jagirani
Jakhrani (Jatt Tribe)
Jalbani
Jamaldini
Jamali
Jarwar
Jatoi - Main Tribe
Muslim Jat
Jattak - Brahui-speaking
Jiskani -Main Tribe
Joonglani

K

Kadahe
Kalmati
Kalpar
Kambarzahi
Kanera or Kanera Khel
Karlu
Kashani
Katbal
Kenagzai
Khalol
Kharani
Khetran
Kiazai
Khosa
Khurasani
Khushk
Khuloi
Kiazai
Kizilbash
Korai
Kubda
Kulachi
Kupchanis
Kurd - Brahui-speaking
Kubdani Rakhshani Baloch

L

Lamba
Langove - Barahvi-speaking
Lanjwani
Lashari - main tribe
Lasi((Sirahiki-speaking))
Lalwani
Leghari
Lehri - Brahui-speaking
Lewari - Balochi-speaking
Loharani
Lund
Laskani

M

Malkani-(Laghari Tribe)
Madranshahi
Magsi
Makrani
Malano Jatt Tribe
Malghani
Mallazai
Mamhdani
Mandwani
Mandozai
Marri
Mashori
Mastoi
Masuri
Mazari
Mazarzai
Meerwani - Brahui-speaking
Mengal - Brahui-speaking
Mewtani
Mirani
Mobaraki
Mohammadzahi
Mollazehi
Mondrani
Moosiani Kubdani
Muhammad Hasni -(Mamasani)
Mohammad Hassani - main tribe
Mohammad Shahi-(Mamashai)-Brahui-speaking
Maswani - (Notkani sub-tribe)
Mugheri
Mirjat

N

Nandwani
Narouie
Notkani - (Rind Tribe)
Naukri
Nauri
Nausherwani
Nazirani
Nichari - Brahui-speaking
Nindwani
Nizamani
Nothazai
Nohani

P

Pandrani
Pasoi
Pirkani - Brahui-speaking
Pitafi
Perozani
Perozai
Punjani khosa

Q

Qahtani
Qatna
Qaisrani
Qalandrani - Brahui-speaking
Qambrani - Brahui-speaking
Qandrani
Qusmani Balouch

R

Rahija
Rahimi
Rahmanzai
Rais
Rakshani Badini,Jamaldini
Rigi
Ranjhani
Rind - main tribe
Rodeni - Brahui-speaking
Rodnani

S

Sahibzada - Arabic, Balochi-speaking
Sadozai
Sahlani
Sajidi
Sarki
Saeedani
Salarzai [Salary] Balochi, Farci, Pushto-speaking
Sakhani
Sanjrani
Saravani
Sardaizai
Sargani
Sarparah
Sasoli Brahui-speaking
Sethwi
Seyahsawar
Shadani
Shahalzai
Shahani
Shahdadzai
Shahozai
Shahwani
Shahizai
Shaliani
Shambhani
Shar
Sherkhlani
Shekhanzai - (Baloch tribe) Balochi-speaking
Sherzai
Shirani
Sobdarani
Sohrani
Soomrani
Sumalani - Brahui-speaking
Sumrah
Sundrani
Suhrabzai

T

Tangwani
Taherzai
Talpur Sindhi-speaking
Tanwri
Tauqi
Talani
Thingani Dera Ghazi Khan

U

Umrani

W

Wadela
Waddani khosa kocha waddani tribe

Y

Yallanzai
Yarahmadzahi

Z

Zamurani
Zadjali
Zagar Mengal
Zarakzahi - Brahui-speaking
Zarrani
Zehri - Brahui-speaking
Zehri Moosiani Kubdani
Zangaza
zardari /sindhi baloch

History Of 44 Baloch tribes of Mir Jalal Khan Balouch



  History Of 44 Baloch tribes of Mir Jalal Khan Balouch

In about 680, they migrated towards Kerman in Iran and stayed there for a while with peace.
It is found from the ancient Baluchi epics that there were 44 branches of Baluchs at that time . Based upon the ancient Baluchi poetry, they migrated from Karman when Emperor of Karman pressurised them to give him 44 girls from each tribe.the emperor of karman wanted to make baloch in their control, that,s why he demanded for girls, which was against the dignity of baloch.
So, the Baluchs sent 44 boys in girls' dress and before the secret opened, they decamped towards Kech and Makran in South-East, and camped near Arabian Sea. After dwelling for a short while, they inhabited the area now called Baluchistan (Eastern Baluchistan). The Emperor came back the boys and chased the Baluchs towards Kech and Makran, where he was retreated by Baluchs.
Baluchi epics relating to Baluch Ancestry,are of about 11th or 12th century that is the time of immigration from Sistan to Makran. In these epics 44 elementary branches (In some Baluchi epics 26) of Baluchs have been adverted. Some of those retained their Tribal names such as:
Magsi,Mazari,HOTH,SAJWANI,
Mugheri, Gorgage, Kalmati, Jamali, Nutkani, Malghani, Gashkori, Korai, Rakhshani, Kulachi, Rind, Qaisrani, Dareshak, Gabol, Gurmani, Khushk, Buledi, Domki, Lund, Lashari, Khosa, Jatoi, Gopang, Kurd, Dashti, Jiskani, Mirali, Leghari, Chandio.
These Baloch tribes adopted their names either from an "Abode" from where they immigrated or characterised by neighbourhood as a denotation.
For example, Qatna after Qatna in Syria Magsi after Magas, a valley in Makran, Dashti after Dasht a region in Makran, Khushk and Buledi after Khushak Buleda, a valley in Iran, Muhammad Hassani after the name (Hassan Khan), Domki after Domak, a river in Iran where they used to live. Gashkori after Gash river in Iran which irrigates Khushak Bulaida Valley. While Doodai after (Doda Khan), Jatoi (Jatto, daughter of Mir Jalal Khan), Mirali (Mir Khan), Ahmadani (Ahmad Khan), Sherhanzaee (Zinadini), Umrani (Umer Khan). Zirkani Baloch are also very vast tribe of Baloch. They belong to ZARK Khan Baloch.
Similarly, Mazari is a Balochi word meaning Lion, Khosa(Balouchi) "The warrior", Hoot (Balouchi) Brave, Gabol (Persian) Aggressor or Combatant, Bozdar (Persian ) Goat Keepers, also claimed to be derived from " Bordar " which means "Horse Bestrider" Dareshak (Persian) Brawn.Nizamani are also baloch, who are given name nizamani because of the name of an elder Sakhi Nizam.who was not only a great saint but also a mystic sufi poet of his time. His grave is in Dera Ghazi Khan in Southern Province of Punjab Pakistan.(( Bilwani)) is also a baloch tribe which speaks saraiki language.in the same way ((bughlani)) is the derived tribe from leghari tribe.they also speaks saraiki Nutkani is a famous baloch trible.they belong to Nutkani khan.--
Kolachi, Kulachi or Kulache is a Baloch tribe that originated from Kulanch, Makran, Balochistan, Pakistan. Kolachi is considered to be a clan of Muhammad Hasni tribe and is settled in the provinces of Sindh in Ghotki District and Larkana District), the Punjab (in Dera Ghazi Khan District) and Balochistan (in Sibi District). Karachi city was named after Kolachi tribe as Kolachi-jo-Goth, who were main inbabitants of the village centuries ago. Mirrani baloch are found all over the Pakistan, specially in Dera Ghazi khan division.and Gurmani tribe also is settled in D.G.KHAN division.
Kulachi is a major tribe of Baloch Tribal system in D.I.KHAN.They speak siraiki language. Nutkani is a famous baloch trible.they belong to Nutkani khan.
Kolachi, Kulachi or Kulache is a Baloch tribe that originated from Kulanch, Makran, Mastoi Balochistan, Pakistan. Kolachi is considered to be a clan of Muhammad Hasni tribe and is settled in the provinces of Sindh in Ghotki District and Larkana District), the Punjab (in Dera Ghazi Khan District) and Balochistan (in Sibi District). Karachi city was named after Kolachi tribe as Kolachi-jo-Goth, who were main inbabitants of the village centuries ago.
Kulachi is a major tribe of Baloch Tribal system in D.I.KHAN. They speak siraiki language

baloch news

بچوں کو قریب سے سرمیں گولیاں ماری گئیں


شاور(بلوچ نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں ہلاک اور زخمی ہونے والے
زیادہ تر بچوں کے سروں میں انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ اسکول کے بچوں نے بتایا کہ حملہ آور ملحقہ قبرستان سے دیوار پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوئے اور انہوں نے کلاس رومز اور آڈیٹوریم کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے مسلسل فائرنگ جاری رکھی۔ بچوں نے بتایا کہ حملہ کے وقت آڈیٹوریم میں طالب علموں کی بڑی تعداد ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ زیادہ تر بچوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لاشیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں تقریباً 30 لاشیں لائیں گئی۔ وزیر نے بتایا کہ 25 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسکول میں چھٹی کے اوقات کار پر اپنے بچوں کو لینے کیلئے آنے والے والدین روتے ہوئے نظر آئے۔ وہ حملہ کے بعد دونوں اسپتالوں میں اپنے بچوں کی خیریت جاننے کیلئے دیوانہ وار بھاگتے دوڑتے رہے۔ والدین اور رشتہ داروں کے علاوہ ، اسپتالوں میں آئے ہوئے دوسرے لوگ بھی خون آلود یونیفارم میں لاشیں اور زخمی بچوں دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ واقعہ کی کوریج کرنے والے ایک صحافی نے بتایا کہ انہوں نے سی ایم ایچ میں 17 لاشیں دیکھیں اور ان سب کے سروں میں گولیوں کے زخم جبکہ کچھ لاشیں مسخ شدہ تھیں۔ ساتویں کلاس کے طالب علم محمد ذیشان نے ڈان کو بتایا کہ وہ اور دوسرے ساتھی ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ 'ہمارے ٹرینر نے ہمیں زمین پر لیٹ جانے کو کہا اور اسی دوران دہشت گرد کمرے میں داخل ہو گئے'۔ ذیشان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے انتہائی قریب سے بچوں کے سروں میں گولیاں مارنا شروع کر دی۔ 'انہوں نے ہمارے کلاس فیلوز کو قتل کیا اور پھر مرکزی ہال سے چلے گئے '۔ ذیشان کے مطابق، انہیں پاؤں پر گولی لگی۔ ایک اور زخمی بچے نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کلاس رومز میں موجود سٹوڈنٹس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ 'انہوں نے ہمارے ایک ٹیچر کو بھی قتل کر دیا'۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایل آر ایچ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حملہ آور ایف سی کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ملحقہ قبرستان سے عمارت کے اندر داخل ہوئے۔ وزیر اعلی نے ہلاک ہونے والے بچوں کیلئے پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ 'جو حکومت اپنے بچوں کو تحفظ //فراہم نہ کر سکے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں'۔

baloch news

جعلی پیر کی تعویز دھاگے کی آڑ میں خاتون سے زیادتی
جڑانوالہ (ویب ڈیسک)جعلی پیر نے تعویز دھاگے کی آڑ میں جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاہے۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 144 کی رہائشی نسرین بی بی زوجہ محمد اعظم قوم بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ دوپہر 2 بجے کے قریب شہر سے اپنے گاﺅں کی طرف جارہی تھی کہ مہرٹاﺅن نزد چونگی نمبر 8 کے قریب پہنچی تو فاروق جو کہ ان کے گاﺅں میں قصاب ہے اسے وہاں پر مل گیا اور کہا کہ دم درود کروانے کے لئے آئی تھی تو میں بھی دم درود کرلیتا ہوں اور پیر فقیری کا علم بھی میرے پاس موجود ہے جس پر وہ اور رانی بی بی اس کے ساتھ چل پڑیں۔
ڈبہ پیر ان کو ایک کمرے میں لے گیا جہاں زبردستی اس کے ہاتھ باندھ کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کے شورمچانے پر ان کے ساتھ آئی رانی بی بی نے بھی شور مچانا شروع کردیا۔ لوگوں کو اکٹھا ہونے پر ڈبہ پیروہاں سے فرار ہوگیا۔ وقوعہ کی بابت میڈیکل حاصل کرنے کے بعد مقامی پولیس کے پاس گئی لیکن پولیس مبینہ طور پر قصاب ڈبہ پیر سے ساز باز ہوگئی اور اسے انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے استدعا ہے کہ اسے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور جعلی پیر قصائی کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

baloch news

لاہورفلمساز سہیل خان نے کہا ہےکہ بالی وڈ میں سوکروڑ سےزیادہ بزنس کرنے والی فلمیں زیادہ تر ہالی ووڈ کا چربہ ہوتی ہیں۔ 
بالی وڈ پرراج کرنیوالے ہیرو ، ڈائریکٹر اورپروڈیوسربلاجھجھک ہالی ووڈ کی بہترین فلموں کے ہندی زبان کے ری میک میں کام کرنے کوتیاررہتے ہیں اورکروڑوں روپے کامنافع کماتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران بالی ووڈ کی جن فلموں نے سوکروڑسے زائد کا بزنس کیا ہے وہ سب کی سب ہالی وڈ فلموں کا ری میک تھیں۔
ان خیالات کا اظہارسہیل خان نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ مدراسی ، تامل اوردیگرزبانوں میں بنائی جانے والی فلموں کوبھی ری میک کیا جاتاہے۔ بالی وڈ اسٹارسلمان خان، شاہ رخ، اجے دیوگن اوراکشے کمار کی زیادہ ترفلمیں ہالی وڈ کو کاپی کرکے بنائی جارہی ہیں لیکن ان کا میوزک اوراس کی تشہیر مہم بالکل منفرد ہوتی ہے اوراس کے لیے باقاعدہ بجٹ رکھا جاتا ہے۔ اب فلمسازی کے ٹرینڈ بدل چکے ہیں اورہمیں بھی موجودہ دورکے ساتھ چلتے ہوئے فلمیں بنانا ہونگی۔

تحریک انصاف نے پھر جلسے کا اعلان کردیا


تحریک انصاف نے پھر جلسے کا اعلان کردیا



baloch news

    تونسہ سٹی پولیس شریف شہریوں کو تنگ کرنے لگی

تفصیل (تونسہ شریف)تونسہ کی پولیس شریف شہریوں کو تنگ کرنے لگی یہ بات چیت۔ بلوچ نیوز۔ سے  علی،عمران۔عبدالغفار ،عرفان بزدار نے کرتے ہوئے کہی اور انہوں نے ڈی ایس پی ،ڈی پی او،آر پی او۔سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ عملہ کو ہدایت کریں کہ  شریف شہریوں کو تنگ نہ کریں ورنہ ہم احتجاج کر کے ہائی وے روڈ بند کر دیں گے محمد علی۔عمران۔عبدالغفار ،عرفان بزدار ۔

Monday, December 22, 2014

baloch news

ہم سردارمیربادشاہ قیصرانی کےامیدوارکاحمایت کرتے ہیں سردار رضوان قیصرانی
تفصیل (نامہ نگار) سردار رضوان قیصرانی نے 
'بلوچ نیوز'سے  بات چیت کرتے ہو کہا جو امیدوار سردار میربادشاہ کا ہو گا ہم اس کی حمایت کریں گے اور وہ ہی کامیاب ہو گا اس موقع پر بہت سارے لوگوں نے ان کے فیصلے کو خوش آئند کہا 

baloch news

[درجہ حرارت] گوپس| منفی آٹھ قلات|منفی سات سکردو|منفی پانچ دیر/گلگت|منفی تین اسلام آباد|تین تونسہ|نو ڈی جی خان|دس

baloch news

قیصرانی قوم اور تونسہ کے عوام کا پاکستان میں نام روشنکروں گا بیرسٹر امام بخش قیصرانی



بیرسٹر امام بخش قیصرانی نے خصوصی گفتگو بلوچ نیوز 

کرتے ہوئے کہا کہ


قوم قیصرانی اور تحصیل تونسہ کے عوام کو پاکستان میں وہ

مقام اور درجہ دلواں گا جو ان کا حق ہے....پچھلے بیس سال

سے اس خطہ کے ساتھ بے پناہ ظلم ذیادتی کی گئ

ہے.اقتدار ملا تو ایک ایک ظلم اور استحصال کا حساب  


لیں گے

baloch news


ہم بیر سٹر سردارامام بخش قیصرانی کی حمایت کرتے ہیں


سردار حفیظ میرانی، سردار فاروق کھیتران، سید نوازشاہ،

سردار ایوب قیصرانی، سردار مبشر بزدار، سردار اقبال 



ملکانی، سردار اقبال کلاچی نے بیرسٹر سردار امام بخش

قیصرانی کی حمایت کا اعلان کر دیا




baloch news

                     تونسہ شریف میں دھند کا راج 

تفصیل (تحصیل رپورٹر) تونسہ اور گردو نواح میں میں شدید دھند اور اردگرد کے علاقے میں بھی دھند ہے 
دھند کے بعث ہائی وے تونسہ کی حدودِ رفتار 40 سے50کلو میٹر رہ گیا ہے

baloch news

ہم سردار امام بخش کی مکمل حمایت کرتے ہیں صفدرقیصرانی

تفصیل (تونسہ شریف)صفدر قیصرانی نے بلوچ نیوز بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ہم سردار امام بخش کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں یہ بھی کہا ہے سردار امام بخش کی فتع ہو گی اور علاقے میں ترقیات کام کروایں گے 

baloch news


                                                            ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کی بدلتی صورتحال


ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کی بدلتی صورتحال
سردار قیصروسیم قیصرانی اور سردار ذالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ نے حلقہ پی پی 240میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
تونسہ شریف(خبرنگار) سردار وسیم قیصرقیصرانی اور سردار ذوالفقار خان ملغانی نے حالیہ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی240میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا اس سے قبل سردار میربادشاہ خان قیصرانی نے اپنے ڈرائیور نصر بلوچ کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیا تھا مگر باوثوق ذرائع کے مطابق سردار میربادشاہ خان قیصرانی اپنی والدہ کو الیکشن لڑائیں گے یا پھر سردار قیصروسیم قیصرانی کی حمایت کریں گے جبکہ سنی تنظیموں جن میں جماعت اہلسنت ‘سنی اتحاد ‘مصطفوی سٹوڈنٹس اور دیوبندی جماعت ‘پیپلزپارٹی ‘مسلم لیگ ن نے بھی اپنے اپنے امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے ریاض خان قیصرانی نے الیکشن لڑنے کا اعلان کرلیا ہے ۔??

baloch news

غریب عوام کی دعاؤں سے انشاء اللہ جیت ہمارا مقدر ہے ‘خواجہ داؤد سلیمانی




غریب عوام کی دعاؤں سے انشاء اللہ جیت ہمارا مقدر ہے ‘خواجہ داؤد سلیمانی
غریب عوام کی دعاؤں سے انشاء اللہ جیت ہمارا مقدر ہے ‘خواجہ داؤد سلیمانی
غریب عوام کی دعاؤں سے انشاء اللہ جیت ہمارا مقدر ہے ‘خواجہ داؤد سلیمانی
تونسہ شریف(نامہ نگار) غریب عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار امیدوارMPA حلقہ پی پی 240حضرت خواجہ داؤد سلیمانی نے ریتڑہ ‘ٹبی قیصرانی اور نتکانی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں چار ‘پانچ دفعہ دور اقتدار میں رہنے والوں نے حلقہ کو مکمل پسماندہ رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شد ید پریشانی پائی جاتی ہے

baloch news

ٹاؤٹ گیری کو ختم ‘لوگوں پر ظلم برداشت نہیں ‘انصاف وحقو ق کے حصول کیلئے ہمارا گروپ ہمیشہ کاوشیں کرتا ہے      ‘محمد امین نصر

ٹاؤٹ گیری کو ختم ‘لوگوں پر ظلم برداشت نہیں ‘انصاف وحقو ق کے حصول کیلئے ہمارا گروپ ہمیشہ کاوشیں کرتا ہے‘محمد امین نصر
ٹاؤٹ گیری کو ختم ‘لوگوں پر ظلم برداشت نہیں ‘انصاف وحقو ق کے حصول کیلئے ہمارا گروپ ہمیشہ کاوشیں کرتا ہے‘محمد امین نصر
ٹاؤٹ گیری کو ختم ‘لوگوں پر ظلم برداشت نہیں ‘انصاف وحقو ق کے حصول کیلئے ہمارا گروپ ہمیشہ کاوشیں کرتا ہے‘محمد امین نصر
تونسہ شریف(نامہ نگار) ٹاؤٹ گیری کو ختم ‘لوگوں پر ظلم برداشت نہیں ‘انصاف وحقوق کے حصول کیلئے ہمارا گروپ ہمیشہ کاوشیں کرتا ہے ان خیالات کا اظہار محمد امین نصر ایڈوکیٹ نے ’’بلوچ نیوز‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ غریب عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے ‘ہم نے ہمیشہ اعلیٰ روایات کی بنیاد رکھی ‘جب بھی ریاض خان گاڈی صدر بنے ہمیشہ جونیئر وکلاء کو پرموٹ کیا جاتا ہے ہمارے گروپ کے دور میں عدلیہ اور وکلاء کے ساتھ بہترین تعلقات رہے ‘غریب عوام کی دعائیں اب بھی ہمارے گروپ کے ساتھ ہیں انشاء اللہ ریاض خان گاڈی کے پورے پینل کی جیت یقینی ہے

baloch news

وہوا سردار اکرم خان ملغانی کی خواجہ داود کی حمایت خوش آئند ہے سردار الطاف حسین کھتران

تونسہ شریف(رپورٹر ) سابق ناظم وہوا سردار الطاف حسین کھتران ،حاجی بشیر مورجھنگی ،سابق نائب ناطم ریتڑہ طفر لشاری ،زبیر احمد ملکانی نے ایک بیان میں کہا کہ سردار اکرام خان ملغانی کی خواجہ داود سلمیانی کی حمایت خوش آئند ہے اور ان کی حمایت سے حلقہ پی پی 240 کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس موقع پر انہوں نےکہاکہ ضمنی الیکشن پی پی240 میں اومیدوار خواجہ حافظ محمد داود سلیمانی کی حمایت کر کے ان کی کامیابی ہو گی انشاء اللہ

balochnews

پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 240میں اپنا امیدوار لائے گی ‘27دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی احترام وعقیدت سے منائی جائیگی‘طاہر بشیر
تونسہ شریف(نامہ نگار) پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 240میں اپنا امیدوار لائے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزیوتھ کے ڈویژنل صدر طاہر بشیر نے مشاوراتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اپناامیدوار لائے گی جس کا فیصلہ کل بروز منگل پوری تحصیل کی میٹنگ بلا کر کیا جائے گا دریں اثناء انہوں نے مزید کہا کہ 27دسمبر کی پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی منائی جائیگی جس میں وسیع لنگر کا اہتمام کیا جائے 

balochnews

پارٹی فیصلہ کی تعمیل کرتے ہوئے جس کو ٹکٹ ملے گا اسکی حمایت کریں گے ‘سردار عبدالقیوم بزدار

تونسہ شریف(نامہ نگار) پارٹی فیصلہ کے مطابق ہم سپورٹ کریں گے جس کو ن لیگ ٹکٹ دے گی اسے سپورٹ کریں گے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر سردار عبدالقیوم خان بزدار نے ’’بلوچ نیوز‘‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240میں حالیہ الیکشن کے بارے میں پارٹی میٹنگ ہوئی مگر ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں ہوا ‘ٹکٹ کے بعد ٹکٹ ہولڈر کو مسلم لیگ ن کے کارکن سپورٹ کریں گے انشاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر کی ہوگی

baloch news

بریکنگ نیوز
چمن لیویز والوں نے حاجی گل شاہ خان برمہ کے ساتھ تین ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول ،اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی

BALOCH NEWS

ہم سردار میر بادشاہ قیصرانی حمایت کرتےہیں جاوید قیصرانی
تفصیل (تونسہ شریف) گزشتہ روز ایک تونسہ میں اجلاس ہو جس کی صدارت جاوید نواز قیصرانی کی جس میں انھوں نے کہا ہم سردار میر بادشاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اس میں شریک خورشید نواز قیصرانی ازاز فرید قیصرانی شیرا قیصرانی سردار رضوان قیصرانی جمشید قیصرانی فیاض احمد قیصرانی اعجاز قیصرانی اور بہت ساارے لوگ شامل تھے 

balochnews

سعد رفیق نےریلوےحکام کو ہدایت کی ہےکہ ادارےکی ملکیت سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سےواگزارکرانےکےلئےتمام وسائل بروئےکار لائےجائیں"

balochnews

   apny ilaqy k khabron ka ly rabta krin

ph03448595762
email;pervaizqaisrani@gmail.com

baloch news

    جھوٹ کی سیاست مجھے زیب نہیں دیتا سردار امام بخش قیصرانی

تفصیل جھوٹ کی سیاست مجھے زیب نہیں دیتا میں نے  عوام تبدلی چہاتی ہے انشااللہ تبدلی آگئی ہے بہت سارے پارٹی ٹیکٹ کی آفر کر رہے ہیں تمام دوستوں کو عتماد میں لے کر ٹیکٹ کا فیصلا کریں گے اور جیت میری ہے

Sunday, December 21, 2014

balochnews

                        دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے 



دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچدیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
تونسہ شریف (نامہ نگار)ہماری زمینیں قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں مگر حکومت ہمارے وسائل استعمال کر رہی ہے سوسالوں سے ہمارے وسائل پر لوٹ مار جاری ہے وہ اٹامک ہویا اوجی ڈی سی ہویا دیوان پٹرولیم ہو اور ہمیں ان کے حقوق نہیں دے رہی ان خیالات کا اظہار دیوان دیوان پٹرولیم کے خلاف احتجاجی ریلیُ جلسہ سے محمد اکبر بلوچ ‘فقیر فیض اللہ ‘محمد رمضان ‘ذوالفقار ملغانی ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمارے قانونی وآئینی حقوق نہیں دیئے جارہے گزشتہ سال فروری کو ہونے والے معاہدہ کیا جس میں ضلع انتظامیہ بھی تھی مگر آج تک عملدرآمدنہیں ہوا 15دن تک ہمارے پر امن نوجوانوں نے دیوان پٹرولیم کے آگے دھرنا دیا مگر پھر بھی دیوان پٹرولیم اور انتظامیہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ہم تونسہ میں احتجاج پر مجبور ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم اسلام آباد تک احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یورنیم نکال کر ہمارے علاقے میں بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں مگر فائدہ صرف اور صرف چند سردار اور آفیسران اٹھا رہے ہیں ہمارے لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے سعودی عرب یادوسرے ملکوں میں اپنے روزگار کیلئے جاتے ہیں کیونکہ وہاں پر نکلنے والی معدنیات سے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں یہاں کا بلوچ چند ہزاروں کی خاطر مختلف فورسز میں ملازمت کرتا ہے ہمارے وسائل پر پنجاب کے لوگ قابض ہیں ہمارے بلوچ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کیا یہی انصاف ہے کیا یہی اسلام درس دیتا ہے کہ مسلمان بھائی مسلمان کو کھا رہا ہے اس کے حقوق کھا رہا ہے لوگوں کے وسائل لٹ رہے ہیں مگر یہاں کے ایم پی ایز ‘ایم این اے اور نام نہاد سردار ‘جعلی پیر چپ ہیں سردار اور خواجگان باریاں تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں مگر آپ کی قسمت تبدیل نہیں ہوئی ہمیں بزدار ‘قیصرانی اوربلوچ کے نام پر لڑایا جاتا ہے لیکن جب ہمارے حقوق کی بات ہوتی ہے تو وہ لوگ بنگلوں سے نہیں نکلتے اورجب الیکشن ہوتا ہے تو ہمیں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کئے جاتے ہیں تونسہ کی سیاسی ‘جمہوری پارٹیاں جو انصاف کی بات کرتی ہیں وہ آج کیوں چپ ہیں جمہوری لوگ جمہوریت کی بات کیوں نہیں کرتے اس موقع پر بلوچ توار ‘ بنیشنل پارٹی اور دیگر بلوچ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے ۔