Powered By Blogger

Saturday, December 20, 2014


baloch news


دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق ادا کرے حاجی خان محمد کھیانی



دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق ادا کرے حاجی خان محمد کھیانی
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق ادا کرے حاجی خان محمد کھیانی
تونسہ شریف(نامہ نگار) دیوان پٹرولیم بلوچوں کو ان کے معاہدہ اور پٹرولیم پالیسی کے مطابق حقوق کی بحالی کرے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی خان محمد کھیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ دیوان پٹرولیم کے آگے ہمارے کارکنوں نے 14دن سے پر امن احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2014ء میں دیوان پٹرولیم نے معاہدہ کیا تھا کہ مقامی افراد کو ان کی زمینوں کی ادائیگی اور نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ بہت سے فلاحی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہچانے کا معاہدہ شامل تھا مگر آج تک دیوان پٹرولیم نے معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا انہوں نے دیوان پٹرولیم کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فل الفور بلوچوں کے
 مطالبات پورے کئے جائیں بصورت دیگر پر امن مظاہرہ احتجای مظاہرہ میں تبدیل ہوکر انڈس ہائی وے کو بلاک کر دے گا