Powered By Blogger

Monday, December 29, 2014

baloch news

سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ




سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ
وہوا(نامہ نگار)بین الصوبائی بارڈر پر سیکورٹی انتظامات سخت کیئے جا چکے ہیں،عرفان فاروق کھوسہ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی تونسہ سرکل عرفان فاروق کھوسہ نے دورہ تھانہ وہوا اور بلوچ لیوی،بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں سمیت معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی بارڈر ہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا چکے ہیں اور داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے اگر اپنا تعاون آپس میں جاری رکھیں تو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا سکتی ہے اس موقع پر معززین سردار سمیع اللہ کھتران،سردار نوید خان کھتران،سردار طفیل خان کھتران،ملک اللہ نواز آرائیں ،سردار عارف خان کھتران،سردار رفیع اللہ کھتران،یاسر محمود سنیاسی کھتران،صفدر نعیم،نور خان پٹھان و دیگر موجود تھے۔
غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
وہوا(نامہ نگار)غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیل کے مطابق تھانہ وہوا میں محمد صدیق،محمد اشرف مولوی،رحیم بخش کے خلاف غیر قانونی ڈیزل ایجنسی فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے کارروائی کی گئی ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وہوا یوسف لاشاری نے کہا کہ پیڑول،ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں چھاپے جاری ہیں۔

baloch news

دیوان پٹرولیم کے خلاف بلوچ نوجوانوں کے پرامن دھرنے سے اپنا حق حاصل کیا ‘طاہر جان


دیوان پٹرولیم کے خلاف بلوچ نوجوانوں کے پرامن دھرنے سے اپنا حق حاصل کیا ‘طاہر جان
دیوان پٹرولیم خلاف 24دن تک پرامن دھرنے نے اپنے جمہوری وآئینی حق حاصل کر لیا ان خیالات کا اظہار بی ایس او پجار کے رہنماطاہر جان قیصرانی نے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ پر امن طریقے سے ہر مسئلے کا حل موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ بے سودہ بیساکھیوں کے بغیر بھی ہم اپنا حق لے سکتے ہیں اگر ہم منظم ہوں تو ہم اپنے خیالات کا اظہار بڑے اچھے طریقے سے اعلیٰ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اس لئے ہمیں مزید منظم ہونا پڑے گا 



baloch news


مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال

مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال
تونسہ شریف(خبرنگار) بلوچوں کے مطالبات تسلیم تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری دیوان پٹرولیم کے سامنے حقوق کی بحالی کیلئے دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے دیوان پٹرولیم نے مذاکرات کئے جس میں پی اے شاہد محبوب ‘رسالدار خرم کھوسہ ‘ اظہر خان ٹیپو اور عظمت شیر قیصرانی اور دیوان کا نمائندہ پرویز اقبال اور بلوچ رہنماؤں ذوالفقار بلوچ ‘غلام یٰسین ‘غلام رسول ‘محمد یونس اور عبدالرحمان بزدار نے شرکت کی 16فروری والے معاہدے کی ضلعی انتظامیہ نے ذمہ داری اٹھائی تھی جس پر دیوان پٹرولیم نے عرصہ گزرنے کے باوجود مطالبات منظورنہیں کئے تھے لیکن گزشتہ رات بلوچوں کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے جس میں 16فروری میں کئے جانے والے معاہدوں پر ایک ماہ میں عملدرآمد پایا جائے گا پندرہ نوکریاں ‘کوسٹر بچوں کیلئے ‘ ڈسپنسری ‘ چاردیواری کا معاوضہ ‘ پانی کی سپلائی ‘ گیس کی سپلائی ‘20سولر ‘ پٹرولیم پالیسی کے مطابق 50فیصد نوکریاں دی جائیں ایک ماہ کے اندر تمام معاملات طے پاجائیں گے ورنہ دوسری میٹنگ27جنوری کو ہوگی جس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد ہوا ہے

baloch news


سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے‘محمد اویس قرنی

تونسہ شریف(نامہ نگار) سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ورنہ مصطفوی سٹوڈنٹس 9ربیع الاول کو انڈس ہائی وے بند کردیں گے ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس کے رہنما محمد اویس قرنی نے کیا انہوں نے کہا ربیع الاول ہمارے پیارے نبی کریم آخری الزمان کی پیدائش کا مہینہ ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی آمد سے اندھیرے اجالے میں تبدیل ہوگئے آپ ﷺ کی یادمیں سب مسلمانوں خوشیاں مناتے ہیں اس سلسلے میں تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں کو سجایا جائے اگر ٹی ایم اے کے عملہ نے غفلت برتی تو اس کے برے نتائج نکلے گے پچھلے سال بھی ٹی ایم اے کی طرف سے کوئی کام نہیں کئے گئے اس مرتبہ وقت سے پہلے شہر بھر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے