Powered By Blogger

Sunday, December 21, 2014

balochnews

                        دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے 



دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچدیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
تونسہ شریف (نامہ نگار)ہماری زمینیں قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں مگر حکومت ہمارے وسائل استعمال کر رہی ہے سوسالوں سے ہمارے وسائل پر لوٹ مار جاری ہے وہ اٹامک ہویا اوجی ڈی سی ہویا دیوان پٹرولیم ہو اور ہمیں ان کے حقوق نہیں دے رہی ان خیالات کا اظہار دیوان دیوان پٹرولیم کے خلاف احتجاجی ریلیُ جلسہ سے محمد اکبر بلوچ ‘فقیر فیض اللہ ‘محمد رمضان ‘ذوالفقار ملغانی ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمارے قانونی وآئینی حقوق نہیں دیئے جارہے گزشتہ سال فروری کو ہونے والے معاہدہ کیا جس میں ضلع انتظامیہ بھی تھی مگر آج تک عملدرآمدنہیں ہوا 15دن تک ہمارے پر امن نوجوانوں نے دیوان پٹرولیم کے آگے دھرنا دیا مگر پھر بھی دیوان پٹرولیم اور انتظامیہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ہم تونسہ میں احتجاج پر مجبور ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم اسلام آباد تک احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یورنیم نکال کر ہمارے علاقے میں بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں مگر فائدہ صرف اور صرف چند سردار اور آفیسران اٹھا رہے ہیں ہمارے لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے سعودی عرب یادوسرے ملکوں میں اپنے روزگار کیلئے جاتے ہیں کیونکہ وہاں پر نکلنے والی معدنیات سے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں یہاں کا بلوچ چند ہزاروں کی خاطر مختلف فورسز میں ملازمت کرتا ہے ہمارے وسائل پر پنجاب کے لوگ قابض ہیں ہمارے بلوچ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کیا یہی انصاف ہے کیا یہی اسلام درس دیتا ہے کہ مسلمان بھائی مسلمان کو کھا رہا ہے اس کے حقوق کھا رہا ہے لوگوں کے وسائل لٹ رہے ہیں مگر یہاں کے ایم پی ایز ‘ایم این اے اور نام نہاد سردار ‘جعلی پیر چپ ہیں سردار اور خواجگان باریاں تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں مگر آپ کی قسمت تبدیل نہیں ہوئی ہمیں بزدار ‘قیصرانی اوربلوچ کے نام پر لڑایا جاتا ہے لیکن جب ہمارے حقوق کی بات ہوتی ہے تو وہ لوگ بنگلوں سے نہیں نکلتے اورجب الیکشن ہوتا ہے تو ہمیں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کئے جاتے ہیں تونسہ کی سیاسی ‘جمہوری پارٹیاں جو انصاف کی بات کرتی ہیں وہ آج کیوں چپ ہیں جمہوری لوگ جمہوریت کی بات کیوں نہیں کرتے اس موقع پر بلوچ توار ‘ بنیشنل پارٹی اور دیگر بلوچ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے ۔

No comments:

Post a Comment