Powered By Blogger

Sunday, December 27, 2015

’ایکشن پلان کے ذریعے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے‘


’ایکشن پلان کے ذریعے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی 
پالسیاں ’عوام دشمن‘ ہیں اور قومی ایکشن پلان کو ’سیاسی انتقام‘ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اتوار کو گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم اور اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کو ’سندھ کے عوام کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے۔‘
پاکسان سٹیل ملز اور پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’نجکاری کے نام پر مزدوروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔‘
’پوری دنیا میں تیل سستا ہونے کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جا رہا۔‘
بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’بہادر باپ کی بہادر بیٹی نے قوم کو بتایا دیا تھا کہ دہشتگرد نہیں چاہتے کہ ہمارے ملک میں ہمارا قومی پرچم لہرائے، لیکن انھوں نے دہشتگردوں اور دہشگردی کے سامنے سر نہیں جھکایا۔‘
’یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا تھا، بلکہ تاریخ کی باطل قوتوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹارگٹ کِلنگ کی کوشش کی ہے۔‘
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت دہشتگردی کے خلاف بنائے جانے والے قومی ایکشن پلان کی حمایت کرتی ہے لیکن مرکزی حکومت اسے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے ’پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو چُن چُن کر ہلاک کر کے‘ ایک مرتبہ پھر وہ سیاست شروع کر دی ہے جس کا مقصد سیاسی انتقام لینا ہے۔

’سوزاک لا علاج مرض بن سکتا ہے‘

’سوزاک لا علاج مرض بن سکتا ہے‘


انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈیم سیلی ڈیویز کا کہنا ہے کہ سوزاک کے مرض کا لا علاج مرض بننے کا خطرہ موجود ہے۔
سوزاک کے مرض میں اضافے کے بعد ڈیم سیلی کی جانب سے ڈاکٹروں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کے وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مریضوں کو صحیح ادویات دی جا رہی ہیں۔
ڈیم سیلی کی جانب سے یہ خط ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد لکھا گیا ہے جن کے مطابق کچھ مریضوں کو ضرورت کے مطابق ادویات نہیں دی جا رہی ہیں۔
جنسی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سوزاک کا مرض تیزی سے ادویات کے خلاف مدافعت پیدا کر رہا ہے۔
رواں برس مارچ میں انگلینڈ میں اس مرض کی ایک ایسی قسم دریافت ہوئی تھی جو ادویات کے خلاف انتہائی مدافعت رکھتی ہے۔
مرض کی اس قسم کے خلاف، علاج کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی بائیوٹکس کار آمد نہیں ہیں۔
ڈیم سیلی نےاپنے خط میں لکھا ہے کہ ’ ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھنے سے اندیشہ ہے کہ سوزاک ایک لا علاج مرض بن جائے گا۔‘
خیال رہے کہ انگلینڈ میں جنسی مراسم کے نتیجے میں پھیلنے والی بیماریوں میں سوزاک سب سے پہلے نمبر پر ہے۔

پلاٹ کی خریداری اور مشینری کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات پر 25 فیصد سبسیڈی بھی دئی جائے گی- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک

پلاٹ کی خریداری اور مشینری کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات پر 25 فیصد سبسیڈی بھی دئی جائے گی- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک

’ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن لڑکے غلطی کر جاتے ہیں‘


’ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن لڑکے غلطی کر جاتے ہیں‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ سپنر 
یاسر شاہ نے کون سی ممنوعہ دوا لی ہے لیکن ’بعض مرتبہ لڑکے غلطی کرتے ہیں اور نادانی میں ایسی ادویات لے لیتے ہیں۔‘
بی بی سی سے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کیا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو بھی کہا جا رہا ہے وہ محض قیاس آرائیاں ہیں کہ یاسر شاہ کو کون سی دوا دی گئی ہے۔ انھیں کس نے یہ دوا دی۔ ’کیا وہ انھوں نے کسی انفیکشن کی وجہ سے لی یا کسی نے انھیں تجویز کی تھی۔ کس نے ایسا کیا یا انھوں نے یہ دوا خود ہی ’اوور دا کاؤنٹر‘ خریدی۔‘
شہریار خان نے کہا کہ ان تمام زوایوں پر تحقیقات ہو رہی ہیں اور جب بھی بورڈ کو اس بارے میں معلوم ہو گا تو وہ اس پر بیان دے دے گا۔
انھوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے ایسی کوئی دوا تجویز کی تھی۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ’پہلے ہمیں سیمپل بی دینا ہو گا۔ اس کے بعد پتہ چلے گا کہ اصل میں کیا سامنے آیا ہے۔‘
شہریار خان نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے خود کئی مرتبہ کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کی لسٹ دی ہے جو کہ اردو زبان میں بھی ہے۔
’میں نے ان سے کہا تھا کہ وہ ان چیزیوں سے پرہیز کریں۔ ہم نے انھیں پوری طرح سمجھایا ہے۔ لیکن بعض مرتبہ کھلاڑی غلطی سے یہ لے لیتے ہیں، بعض مرتبہ لڑکے نادان ہو جاتے ہیں اور غلط چیزیں لے لیتے ہیں۔‘
پاکستان کرکٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بھی ایسی غلطیاں سرزد ہو چکی ہیں۔
’آپ کو یاد ہوگا کہ شین وارن کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا ۔ اس نے کہا تھا کہ میری نانی نے مجھے دوا دی تھی کیونکہ مجھے کوئی انفیکشن ہوگیا تھا۔لیکن پھر بھی اسے سزا ملی تھی۔‘
ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ ’شعب اختر نے کار کردگی بڑھانی والی ادویات استعمال کی تھیں وہ الگ چیز ہے۔یاسر کے کیس میں یہ کسی دوا کا سائیڈ افیکٹ ہوسکتا ہے۔‘
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ پاکستانی بولر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انھیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ان کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبر 2015 کو لیا گیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یاسرشاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں کلورٹالیڈون نامی عنصر سامنے آیا جو واڈا کے قوانین کے مطابق ایک ممنوع دوا ہے۔

صفائی کیلئے 20 فیصد فنڈز کے استعمال کا اختیار ویلج کونسل اور تحصیل کونسل کو دے دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک

صفائی کیلئے 20 فیصد فنڈز کے استعمال کا اختیار ویلج کونسل اور تحصیل کونسل کو دے دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک

تونسه شریف مظهر واپڈا ملازم کے گھر چوری کی واردات چور گھر کے تالے تور کے قیمتی سامان زیوارات بانڈلے لے گئے پولیس سوتی رهی

تونسه شریف مظهر واپڈا ملازم کے گھر چوری کی واردات چور گھر کے تالے تور کے قیمتی سامان زیوارات بانڈلے لے گئے پولیس سوتی رهی

جنوری کے آخر تک صوبہ بھر میں بلدیاتی نظام اپنی روح کے مطابق سو فیصد بحال ہو جائےگا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

جنوری کے آخر تک صوبہ بھر میں بلدیاتی نظام اپنی روح کے مطابق سو فیصد بحال ہو جائےگا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

تونسہ اور ٹرائبل ایریا کے کسی بھی علاقہ میں ظلم برداشت نہیں کریں گے۔غریب اور عام آدمی کو بھی جینے کا حق ہے۔

دوران بلدیاتی الیکشن اصل ملزمان کی بجائے پولیس نے غریبوں پہ دہشت گردی کی دفعات لگاکر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔اور سینکڑوں عام لوگوں پر پریزائڈنگ آفیسرز کے ساتھ مل کے نا حق FIRدرج کیں۔تمام نام نہاد رہنما الیکشن الیکشن کھیلنے کے بعد گم ۔ہمارے آواز اٹھانے پہ میرٹ پہ sp investigation نے تھانہ وہوا اور ریتڑہ کے معصوم اور غریب لوگوں سے پولیس کے ناروا سلوک پہ غم و غصہ کا اظہار کیا۔متعلقہ SHO,Sکو گرفتاری سے روک دیا اور دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔
تونسہ اور ٹرائبل ایریا کے کسی بھی علاقہ میں ظلم برداشت نہیں کریں گے۔غریب اور عام آدمی کو بھی جینے کا حق ہے۔

ڈیرہ غازیخان

®ڈیرہ غازیخان:
ضلعی چئرمین 'کھوسہ گروپ'کے عبدالقادرکھوسه'
اور
لغاری گروپ کے'احمد خان لغاری' میدان میں.!! حتمی فیصلہ کچھ دیر بعد ھوگا
زرائع

شوکت خانم کا معیار کیا ہے؟

شوکت خانم کا معیار کیا ہے؟ کیا وہاں مفت علاج ہوتا ہے؟ کیا مفت علاج والے اور پیسے دیکر علاج کرانیوالے میں تمیز کی جاتی ہے؟ پشاور کا شہری اور شوکت خانم لاہور سے صحت یاب ہونیوالاسلمان شوکت خانم کے بارے میں اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے

گڑهی خیرو تاجو دیرو گوٹه عبدالرحمان بهنڈ جو پرائیمری اسکول 8 سال کان بند 100 کان ودیک شاگرد تعلیم ٹیچربیلڈگ کان محروم تعلیم سکیرٹری نوٹیس

گڑهی خیرو تاجو دیرو گوٹه عبدالرحمان بهنڈ جو پرائیمری اسکول 8 سال کان بند 100 کان ودیک شاگرد تعلیم ٹیچربیلڈگ کان محروم تعلیم سکیرٹری نوٹیس

ریتڑا- ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کی بستی ملکانی میں مقبول شہزاد ملکانی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت۔

ریتڑا- ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کی بستی ملکانی میں مقبول شہزاد ملکانی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت۔