Powered By Blogger

Thursday, December 18, 2014

baloch news


تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )جامعہ محمدیہ گلشن محمو نزدکینال کالونی تونسہ میں شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن عثمانی کی زیر صدارت علماء مشائخ و طلبہ کرام میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ پشاور میں ہونیوالے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتلوں اور منصوبہ بنانے والے ظالموں کو سرعام پھانسی دی جائے آخر میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کی درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی گئی ۔

تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )تحریک تنظیم اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ محمد عبدالغفار تونسوی، مولانامحمد عبدالجبار تونسوی ، مولانا عبداللطیف تونسوی ، محمد عبدالرحیم بلوچ سیہانی نے سانحہ پشاور کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے ، اور کہاکہ اس قسم کے بزدلانہ اور وحشیانہ کردار کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر ہونیوالی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے گھناؤنے اقدامات کی تحقیق کرنے کے بعد عوام کے سامنے واضح کیا جائے انہوں نے کہاکہ یہ وقت باہمی دست و گریباں ہونے کا نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا ہے تاکہ یہود و ہنود کے عزائم خاک میں مل جائیں ، مولانا عبدالغفار تونسوی نے کہاکہ اسلام کسی کو بھی بچوں کو یرغمال بناکر ایسے قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اور ساتھ ہی افواج پاکستان کی آئندہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے قدم بقدم ساتھ چلنے کا عزم کیا ہے ۔
تونسہ شریف-سانحہ پشاور , سنی تنظیمات کی طرف سے کلمہ چوک تونسہ پراحتجاجی مظاہرہ
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )سانحہ پشاور کے سلسلہ میں سنی تنظیمات کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کلمہ چوک تونسہ پر منعقد ہوا ، جس میں سنی اتحاد کونسل ، جماعت اہل سنت ، جمعیت علمائے پاکستان ، سنی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ مقامی پرائیویٹ سکول کے طلباء و طالبات نے شہداء پشاور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نسل نو کی شہادت پاکستان اور انسانیت کے مستقبل کو تاریک کرنا ہے ، شعبہ پیغمبری کا تقدس پامال کرنے والے نہ مسلمان ہیں نہ انسان بلکہ انسانیت کے روپ میں درندے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے تحصیل صدر حافظ محمد زین فریدی نے کیا ، جماعت اہل سنت کے تحصیل صدر علامہ عبدالرشید فریدی سیفی نے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طالبان اسلام کے نام پر کالک اور دھبہ ہیں حکمران طالبان اور طالبان کی سوچ رکھنے والے عناصر کا قلع قمع کریں، جمعیت علماء پاکستان کے تحصیل صدر علامہ عبدالعزیز قطبی نے کہاکہ ہم روز اول سے طالبان اور طالبان نواز عناصر کے خلاف ہیں پاک فوج ملک کی حقیقی دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سنی تحریک کے تحصیل صدر علامہ سعید احمد قادری نے کہاکہ اپنے مسلک کی ترویج و اشاعت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہادیں گے، ان کے علاوہ مفتی محمد بلال ، علامہ عبدالعزیز باروی، محمد اویس قرنی ، فوجی امیر محمد ملغانی کے علاوہ دیگر کارکنان نے خطاب کیا ، آخر میں پیر آف تونسہ حضرت خواجہ عبدالمناف سلیمانی نے شہدائے پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کی، قادری عابد حسین چانڈیہ ، محمدیعقوب نظامی ، مستری غلام حسین خروٹی ، حافظ محمد زین ، حافظ شمس الدین ، حافظ خیر محمد، احمد بخش بزدار ، محمد عثمان بغلانی، استاد مبشر عابد، عبدالخالق، محمد ثقلین، قاری محمد فیاض مدرس مدرسہ جامعہ سیفیہ فریدیہ نے خصوصی شرکت کی ۔

baloch news


آرمی نے جن سات دہشت گردوں کی تصاویر دکھائی ہیں ان میں سے چار لوگ، چار دسمبر کو مار جا چکے ہیں ان کی تصاویر چار دسمبر کو اپ لوڈ ہو چکی ہیں
ثبوت دے رہا ہوں

https://www.facebook.com/BaraNews.Online?fref=photo

اب یہاں آپ کے ذہن میں آئے گا کہ فیس بک پر آپشن ہے جس میں بیک ڈیٹ پوسٹ کی جا سکتی ہے۔۔۔
جی بالکل ایسا آپشن ہے کہ بیک ڈیٹ پوسٹ کی جا سکتی ہے۔۔۔لیکن جس پوسٹ کو بیک ڈیٹ کیا جائے ان کے ساتھ نیچے کلاک بنا آ جاتا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ پوسٹ بیک ڈیٹ کی گئی ہے۔۔اس پوسٹ کے ساتھ ایسا کوئی ایشو نہیں ہے۔۔

دوسری بات
چلیں مان لیتے ہیں کہ پوسٹ کرنے والے نے یہ پوسٹ بیک ڈیٹ کی ہے۔۔۔لیکن پوسٹ کرنے والے کے پاس یہ تصاویر کہاں سے آئیں؟ ان دہشت گردوں کی ڈیڈ باڈیز تو آرمی کی ملکیت تھی؟ اور یہ ڈیڈ باڈیز باڑہ میں کیا کر رہی ہیں؟؟؟

مجھے انڈین یا طالبان ایجنٹ کہنے سے پہلے ایک بار اوپر دیا گیا لنک ضرور کھولیے گا۔۔
یاد رہے
طالبان نے جو اپنے فدائن کی تصاویر ایشو کیں اور آرمی نے جو دہشت گردوں کی تصاویر دکھائیں ان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔

اور میں اس ایشو میں تحقیق کرکے ظالمان کا دفاع نہیں کر رہا۔۔۔بچوں کو شہید کرنے والے ایسے لعنتی ملعونوں پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام فرشتوں کی لعنت
اللہ پان تحریک ظالمان پاکستان کے ہر فرد اور ہر حامی کو جہنم کا ایندھن بنائے آمین

میرا اس معاملے کی گہرائی میں جانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ آرمی کیوں جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔۔۔
چلیں بہت سے معاملات سیکرٹ ہوتے ہیں جو عام عوام تک نہیں پہنچنے چاہیے لیکن "چھپانا" اور "غلط بتانا" الگ الگ ایشوز ہیں۔۔۔
اس غم زدہ عوام اور شہید بچوں کے والدین کو "دھوکے" میں رکھ کر ظلم نہ کیا جائے۔

baloch news


حلقہ پی پی 240الیکشن : سنی تحریک ‘سنی اتحاد کونسل ‘جماعت اہلسنت ‘مصطفوی سٹوڈنس کی بھی مشاورت ‘حتمی فیصلہ 21دسمبر کو ہوگا
تونسہ شریف(نامہ نگار)الیکشن کمشن آف پاکستان نے پی پی 240کے الیکشن کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق 17جنوری کو پولنگ ہوگی 22تاریخ کو ریٹرنگ آفیسران کے طرف سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ‘الیکشن کمشن کی پی پی 240میں الیکشن مختصر عرصہ میں کرائے جانے پر امیدواروں میں بے چینی پائی گئی ہے ‘ باوثوق ذرائع کے مطابق سنی تحریک ‘سنی اتحاد کونسل ‘جماعت اہلسنت ‘مصطفوی سٹوڈنس کی طرف سے بھی آج مشاورت کی گئی ہے کہ PP240کی طرف سے متفقہ امیدوار لایا جائے گا جس کیلئے باقاعدہ حتمی میٹنگ بروز اتوار 21دسمبر کو ہوگی ۔

تونسہ شریف۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 240 میں الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 17 جنوری کو پولنگ

تونسہ شریف۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 240 میں الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 17 جنوری کو پولنگ

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN?
****
NOTIFICATION
THE ELECTION COMMISSION HEREBY CALLS UPON THE ELECTORS OF THE CONSTITUENCY NO.PP-240 D.G.KHAN-I (FOR BYE-ELECTION)?