Powered By Blogger

Sunday, December 28, 2014

baloch news


خواجہ محمد داؤد نادہندہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اس کا نام موجود ہے: شمعونہ بادشاہ قیصرانی

عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
تونسہ شریف (نامہ نگار) ہم نااہل نہیں الیکشن لڑسکتے ہیں ‘خواجہ داؤد سلیمانی نے لوگوں کو گمراہ کئے رکھا ‘دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ‘انشاء اللہ ہم بحال ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار شمعونہ عنبرین نے ’’تونسہ شریف میں ’’صدائے سنگھڑ‘‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی نے 2008ء میں کہا تھا کہ میں بی اے پاس ہوں جبکہ سابقہ الیکشن میں میٹرک پاس دکھایا ہم بھی اب عوام کو خواجہ داؤد کی اصلیت دکھائیں گے اب خواجہ داؤد کا پیچھا کریں گے امید ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے مگر اگر الیکشن ہوئے تو ہم خواجہ داؤد سلیمانی کو عبرت ناک شکست دیں گے ‘ سردار امام بخش خان بھی نااہل نہیں اس کا کوئی سیاسی فیوچر نہیں ہے خوابوں میں پنجاب اسمبلی دیکھ رہے ہیں الیکشن لڑنا کوئی مذاق نہیں ہے پیٹر چور ‘رسہ گیر اور موٹرسائیکل چور بھی الیکشن لڑنے پر آگئے ہیں ‘قوم کے جذبات سے کھیلنے والی بات ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمار اخواجہ شیراز محمود اور سردار امجد فاروق خان کھوسہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے سردار امجد فاروق خان ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہمیں سپورٹ بھی کریں گے 10کروڑ روپے سے ٹرائیبل ایریا روڈ ‘5کروڑروپے سے کوٹ قیصرانی ہائی سکول اور 61پرائمری سکول منظور کروائے ‘چھوٹے چھوٹے روڈ بنوائے شمعونہ عنبرین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نتکانی ڈرین اور ٹبی قیصرانی سیم نالہ کی رقم میرے فنڈز سے تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے اپنے نام سے منسوب کرنے کی کوشش کی آخر میں انہوں نے علاقہ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں عوام باشعور ہے عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ۔

baloch news


خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو

خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو
تونسہ شریف (خبرنگار) خواجہ داؤد سلیمانی دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان خیالا ت کا اظہا رامیدوار حلقہ پی پی 240سردار ممتاز احمد بھٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور وہ کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے اس لئے وہ دن کو جیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘انشاء اللہ بادشاہ گروپ کی جیت یقینی ہے ۔

balochnews



ضمنی الیکشن پی پی 240شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی



ضمنی الیکشن پی پی 240شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
تونسہ شریف کے حلقہ پی پی 240کے ہونے والے ضمنی الیکشن میں شمعونہ عنبرین کو کاغذات نامزدگی منظورکرتے ہوئے الیکشن کمشن ڈیرہ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے گی جبکہ خواجہ داؤد سلیمانی کے وکلاء نے اعتراض کیا کہ انہیں الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیا لہٰذا انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے لیکشن ریٹرنگ آفیسر نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

baloch news


ملغانی قوم سردار ذوالفقار ملغانی کو سپورٹ کرے گی ‘سردار باسط خان


تونسہ شریف(خبرنگار) ملغانی قوم امیدوار حلقہ پی پی 240سردار ذوالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ کو ہرصورت سپورٹ کرے گی ان خیالات کا اظہار شان مصطفی ٹریولز کے چیف ایگزیکٹوسردار باسط خان ملغانی نے کیا انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے باشعور طبقہ ذہنی مریض بن چکا ہے انشاء اللہ ذوالفقار خان ملغانی کی جیت یقینی ہے کیونکہ باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو پڑھی لکھی شخصیات کی از حد ضرورت ہے سردار ذوالفقار خان ملغانی الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے 

baloch news

وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
      
وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
تونسہ شریف(نامہ نگار) وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی240 سردا ر امام بخش قیصرانی نے ’’بلوچ نیوز‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240کے ہزاروں بیروزگار نوجوان پڑھ لکھ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کی حالت زاردیکھ کر دل دکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم علاقے میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوانوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دینا ہوگی تاکہ وہ پروان چڑھ کر یونان صغیر کے نام کو زندہ رکھ سکیں کیونکہ سابقہ دور میں صرف حلقہ کو پسماندہ نہیں رکھا گیا بلکہ نوجوانوں کو پسماندہ رکھ کر واضح دشمنی کا ثبوت دیا گیا آج بھی نوجوانوں نے ان پڑھ سیاسی شخصیات سے اپنے راستے جدا کر لینے چاہیے اور پڑھی لکھی شخصیت کو ووٹ دے کر اپنا مستقبل روشن کرنا چاہیے

baloch news


ہم قانون کا دروازہ دوبارہ کھٹکھٹائیں گے ‘خواجہ داؤد سلیمانی

تونسہ  شریف(نامہ نگار) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کے حوالے سے آج ریٹرنگ آفیسر نے شمعونہ عنبرین کے کاغذات منظور کئے تو اس حوالے سے خواجہ داؤد سلیمانی نے ’بلوچ نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر کو قانون کا پتہ نہیں وہ قانون سے لاعلم ہے اس لئے ہم ہائی کورٹ ملتان بنچ میں بروز سوموار اپنا کیس دائر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا دروازہ کھٹکھٹانا ہمارا حق ہے انشاء اللہ ہمیں عدالت عالیہ سے انصاف کی توقع ہے ۔

,,حلقہ کو مسلسل پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ‘محمد اشفاق احمد کوڑو
تونسہ شریف(خبرنگار) حلقہ کو مسلسل پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن محمد اشفاق عرف کوڑوخان پتافی نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکی ہے اور بادشاہ گروپ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آکر عوام کے حقوغصب کر لیتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے نمائندہ کو اقتدار میں آنا چاہیے جو عوامی مسائل حل کرے ۔