Powered By Blogger
Showing posts with label taunsa news. Show all posts
Showing posts with label taunsa news. Show all posts

Tuesday, January 13, 2015

baloch news



ہمایت کی بات نہیں، بیرسٹر امام بخش قیصرانی ہمارہ اپنا 


امیدوار ہے، تمام کارکنان جمعت پر فرض ہے دن رات ایک 


کر دیں اور PP 240 سے سردار امام بخش کو فتح یاب 


کروایں۔۔اس حلقہ کو اب نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، یہاں 



سے ظلم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔۔۔قائدِ جمعت حضرت 



مولانا فضل الرحمٰن

Monday, January 12, 2015

baloch news

تونسہ میں ایک بار پھر ڈاکو راج۔۔۔۔



ٹریبل ایریا تھمن قیصرانی بروٹ مندوانی میں ڈاکوں نے گزشتہ رات سرکاری 


ہسپتال کی عمارت کا گاڈر اور ٹی یر بھی اتار کر لے گے ،، بی ایم پی پولیس کو 


معلوم بھی نہیں ۔۔۔مقامی لوگوں کی ڈی سی او ۔ڈی جی خان سے اپیل

Saturday, January 10, 2015

baloch news

پی ٹی آئی کل اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ‘ذرائع







Friday, January 9, 2015

baloch news

میرپورخاص: محمودآباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو ناریجو 4 ساتھیوں سمیت ہلاک جب کہ 2 ایس ایچ اوز سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بہادرنے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میر پور خاص کے علاقے محمود آباد میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر حیدرآباد اور مقامی پولیس کے 2 درجن سے زائد تھانوں کی نفری نے مشترکہ آپریشن شروع کیا جو صبح تک جاری رہا۔ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو ناریجو 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حیدر آباد کے 2 ایس ایچ او وائس بخش لغاری اور حسن عابدی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی جاں بحق اور ایک ایس ایچ او ممتاز بروہی اور 3 پولیس اہلکار احسان علی، حسنین علی اور وارث بھٹو زخمی بھی ہوئے۔ مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدر آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ایس ایچ او ممتاز بروہی کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو پورے سندھ میں اغوا برائے تاوان، قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا 

Thursday, January 8, 2015

Points of Chairman PTI Imran Khan's Press Conference (January 6, 2014)


Points of Chairman PTI Imran Khan's Press Conference (January 6, 2014)



NA 122
  1. Over 30,000 bogus votes were cast which did not have neither the stamp, nor the signature of the Presiding officer on the counterfoil
  2. 100 polling stations did not have Form 14 and Form 15 in the bags.
  3. Different colored ballot papers were found in 25 polling stations. Papers are of different size also
  4. Ballot papers with same serial numbers have also been found which shows thousands are bogus
  5. The serial number of ballot paper books issued by RO and those found from the polling bags were different in 5 polling stations.
  6. In 9 polling stations counter foil count was less and ballot papers were more
  7. In Polling station # 97 two different attested results were issued by the same RO.
NA 154
  1. Over 49,000 bogus votes were cast which did not have neither the stamp, nor the signature of the Presiding officer on the counterfoil
  2. 67 polling stations did not have voter list (which has indicator of who has cast ballot)
  3. In 57 polling stations form 15 is missing
  4. NADRA report says 20601 invalid NIC numbers on counterfoil

baloch news

عمران خان اور ریحام خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

Saturday, January 3, 2015

baloch news


ممتاز بھٹو نے ن لیگ کا جعلی ٹکٹ پیش کیا ‘ذرائع

تونسہ شریف(نامہ نگار) ممتاز بھٹو نے ن لیگ کا جعلی ٹکٹ پیش کیا ‘ذرائع تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 240کے امیدوار سردار ممتاز احمد بھٹو کو ن لیگ کی ٹکٹ مل گئی ذرائع نے بتایا کہ خواجہ داؤد سلیمانی نے الیکشن کمشن ڈیرہ میں بحث جاری ہے جلد ہی اس معاملہ پر ن لیگی رہنماؤں سے رابطہ کر کے حل نکل آئے گا

baloch news


ممتاز خان بھٹو کوشیر کا ٹکٹ ملنے پر کونسلر عبدالستار عیسانی نے مٹھائی تقسیم کی

ٹبی قیصرانی (غلام مصطفیٰ) ممتاز خان بھٹو کوشیر کا ٹکٹ ملنے پر کونسلر عبدالستار عیسانی نے مٹھائی تقسیم کی تفصیلات کے مطابق سردار ممتاز خان بھٹو جو کہ میرگروپ کی طرف سے امیدوار بتائے جاتے ہیں سردار ممتاز خان بھٹو کو شیر کا ٹکٹ ملنے پر ٹبی قیصرانی میں سابق کونسلر عبدالستار خان عیسانی نے اپنی دکان میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر اورنگزیب خان قیصرانی ایڈوکیٹ ‘ سردار مرتضیٰ خان قیصرانی ‘ محمد اشرف خان قیصرانی ‘ قاسم خان قیصرانی ‘عبدالشکور خان قیصرانی ‘محمد جمال خان قیصرانی ‘ محمد حنیف خان ‘ محمد شریف خان قیصرانی ‘ عابد حسین ‘اعجاز حسین عرف تحصیلدار اور مشتاق خان قیصرانی نے شرکت کی ۔

Friday, January 2, 2015

baloch news

                taunsa police ka jarnal hold ap 
 tafcel taunsa shareef thana city police ny tamer e now ekadmi ka sath naka bandi ki aur any jany waly har gari  ko chaik kia aur bghr nambar waly motr caiycal pary jan ko bad man thana ly gy                                                                                            

Monday, December 29, 2014

baloch news

سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ




سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ
وہوا(نامہ نگار)بین الصوبائی بارڈر پر سیکورٹی انتظامات سخت کیئے جا چکے ہیں،عرفان فاروق کھوسہ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی تونسہ سرکل عرفان فاروق کھوسہ نے دورہ تھانہ وہوا اور بلوچ لیوی،بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں سمیت معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی بارڈر ہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا چکے ہیں اور داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے اگر اپنا تعاون آپس میں جاری رکھیں تو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا سکتی ہے اس موقع پر معززین سردار سمیع اللہ کھتران،سردار نوید خان کھتران،سردار طفیل خان کھتران،ملک اللہ نواز آرائیں ،سردار عارف خان کھتران،سردار رفیع اللہ کھتران،یاسر محمود سنیاسی کھتران،صفدر نعیم،نور خان پٹھان و دیگر موجود تھے۔
غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
وہوا(نامہ نگار)غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیل کے مطابق تھانہ وہوا میں محمد صدیق،محمد اشرف مولوی،رحیم بخش کے خلاف غیر قانونی ڈیزل ایجنسی فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے کارروائی کی گئی ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وہوا یوسف لاشاری نے کہا کہ پیڑول،ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں چھاپے جاری ہیں۔

baloch news


مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال

مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال
تونسہ شریف(خبرنگار) بلوچوں کے مطالبات تسلیم تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری دیوان پٹرولیم کے سامنے حقوق کی بحالی کیلئے دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے دیوان پٹرولیم نے مذاکرات کئے جس میں پی اے شاہد محبوب ‘رسالدار خرم کھوسہ ‘ اظہر خان ٹیپو اور عظمت شیر قیصرانی اور دیوان کا نمائندہ پرویز اقبال اور بلوچ رہنماؤں ذوالفقار بلوچ ‘غلام یٰسین ‘غلام رسول ‘محمد یونس اور عبدالرحمان بزدار نے شرکت کی 16فروری والے معاہدے کی ضلعی انتظامیہ نے ذمہ داری اٹھائی تھی جس پر دیوان پٹرولیم نے عرصہ گزرنے کے باوجود مطالبات منظورنہیں کئے تھے لیکن گزشتہ رات بلوچوں کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے جس میں 16فروری میں کئے جانے والے معاہدوں پر ایک ماہ میں عملدرآمد پایا جائے گا پندرہ نوکریاں ‘کوسٹر بچوں کیلئے ‘ ڈسپنسری ‘ چاردیواری کا معاوضہ ‘ پانی کی سپلائی ‘ گیس کی سپلائی ‘20سولر ‘ پٹرولیم پالیسی کے مطابق 50فیصد نوکریاں دی جائیں ایک ماہ کے اندر تمام معاملات طے پاجائیں گے ورنہ دوسری میٹنگ27جنوری کو ہوگی جس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد ہوا ہے

baloch news


سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے‘محمد اویس قرنی

تونسہ شریف(نامہ نگار) سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ورنہ مصطفوی سٹوڈنٹس 9ربیع الاول کو انڈس ہائی وے بند کردیں گے ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس کے رہنما محمد اویس قرنی نے کیا انہوں نے کہا ربیع الاول ہمارے پیارے نبی کریم آخری الزمان کی پیدائش کا مہینہ ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی آمد سے اندھیرے اجالے میں تبدیل ہوگئے آپ ﷺ کی یادمیں سب مسلمانوں خوشیاں مناتے ہیں اس سلسلے میں تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں کو سجایا جائے اگر ٹی ایم اے کے عملہ نے غفلت برتی تو اس کے برے نتائج نکلے گے پچھلے سال بھی ٹی ایم اے کی طرف سے کوئی کام نہیں کئے گئے اس مرتبہ وقت سے پہلے شہر بھر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے

Sunday, December 28, 2014

baloch news


خواجہ محمد داؤد نادہندہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اس کا نام موجود ہے: شمعونہ بادشاہ قیصرانی

عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
تونسہ شریف (نامہ نگار) ہم نااہل نہیں الیکشن لڑسکتے ہیں ‘خواجہ داؤد سلیمانی نے لوگوں کو گمراہ کئے رکھا ‘دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ‘انشاء اللہ ہم بحال ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار شمعونہ عنبرین نے ’’تونسہ شریف میں ’’صدائے سنگھڑ‘‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی نے 2008ء میں کہا تھا کہ میں بی اے پاس ہوں جبکہ سابقہ الیکشن میں میٹرک پاس دکھایا ہم بھی اب عوام کو خواجہ داؤد کی اصلیت دکھائیں گے اب خواجہ داؤد کا پیچھا کریں گے امید ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے مگر اگر الیکشن ہوئے تو ہم خواجہ داؤد سلیمانی کو عبرت ناک شکست دیں گے ‘ سردار امام بخش خان بھی نااہل نہیں اس کا کوئی سیاسی فیوچر نہیں ہے خوابوں میں پنجاب اسمبلی دیکھ رہے ہیں الیکشن لڑنا کوئی مذاق نہیں ہے پیٹر چور ‘رسہ گیر اور موٹرسائیکل چور بھی الیکشن لڑنے پر آگئے ہیں ‘قوم کے جذبات سے کھیلنے والی بات ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمار اخواجہ شیراز محمود اور سردار امجد فاروق خان کھوسہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے سردار امجد فاروق خان ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہمیں سپورٹ بھی کریں گے 10کروڑ روپے سے ٹرائیبل ایریا روڈ ‘5کروڑروپے سے کوٹ قیصرانی ہائی سکول اور 61پرائمری سکول منظور کروائے ‘چھوٹے چھوٹے روڈ بنوائے شمعونہ عنبرین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نتکانی ڈرین اور ٹبی قیصرانی سیم نالہ کی رقم میرے فنڈز سے تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے اپنے نام سے منسوب کرنے کی کوشش کی آخر میں انہوں نے علاقہ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں عوام باشعور ہے عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ۔

baloch news


خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو

خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو
تونسہ شریف (خبرنگار) خواجہ داؤد سلیمانی دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان خیالا ت کا اظہا رامیدوار حلقہ پی پی 240سردار ممتاز احمد بھٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور وہ کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے اس لئے وہ دن کو جیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘انشاء اللہ بادشاہ گروپ کی جیت یقینی ہے ۔

baloch news


ملغانی قوم سردار ذوالفقار ملغانی کو سپورٹ کرے گی ‘سردار باسط خان


تونسہ شریف(خبرنگار) ملغانی قوم امیدوار حلقہ پی پی 240سردار ذوالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ کو ہرصورت سپورٹ کرے گی ان خیالات کا اظہار شان مصطفی ٹریولز کے چیف ایگزیکٹوسردار باسط خان ملغانی نے کیا انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے باشعور طبقہ ذہنی مریض بن چکا ہے انشاء اللہ ذوالفقار خان ملغانی کی جیت یقینی ہے کیونکہ باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو پڑھی لکھی شخصیات کی از حد ضرورت ہے سردار ذوالفقار خان ملغانی الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے 

baloch news

وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
      
وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
تونسہ شریف(نامہ نگار) وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی240 سردا ر امام بخش قیصرانی نے ’’بلوچ نیوز‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240کے ہزاروں بیروزگار نوجوان پڑھ لکھ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کی حالت زاردیکھ کر دل دکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم علاقے میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوانوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دینا ہوگی تاکہ وہ پروان چڑھ کر یونان صغیر کے نام کو زندہ رکھ سکیں کیونکہ سابقہ دور میں صرف حلقہ کو پسماندہ نہیں رکھا گیا بلکہ نوجوانوں کو پسماندہ رکھ کر واضح دشمنی کا ثبوت دیا گیا آج بھی نوجوانوں نے ان پڑھ سیاسی شخصیات سے اپنے راستے جدا کر لینے چاہیے اور پڑھی لکھی شخصیت کو ووٹ دے کر اپنا مستقبل روشن کرنا چاہیے

Thursday, December 25, 2014

baloch news


  فیس بک کی معمر ترین خاتون یوزر114سال کی عمر میں انتقال کر گئیں


مینیسوٹا: آج کے اس ترقی یافتہ دور میں رابطے کا آسان ترین ذریعہ فیس بک ہے اور اس کا استعمال کسے پسند نہیں بچے، جوان، مرد اور خواتین سبھی اس کے دیوانے ہیں لیکن امریکا کی ایک خاتون نے سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا اور 113 سال کی عمر میں فیس بک استعمال کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تاہم زندگی نے انہیں صرف ایک سال ہی فیس بک سے لطف اٹھانے کا موقع دیا اور وہ 114 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
امریکی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی اینا اسٹوئر نے جب فیس بک پر اپنے سفر کا آغا زکیا تو انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا کیونکہ ان کی پیدائش 1900  تھی جب کہ فیس بک پر موجود آپشن میں 1905میں یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہی اپنی تاریخ پیدائش لکھ سکتے تھے۔ اینا نے اس بات کا انکشاف 4 ماہ قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ جھوٹ اس لیے بولا کہ فیس بک پر سائن اپ ہونے کے لئے اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کے 84 سال کے بیٹے ہارلین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ کو 114 ویں سالگرہ پر فیس بک کی جانب سے جو گلدستہ پیش کیا گیا اس میں 114 پھول لگائے گئے تھے۔
اینا کی بہو مارلین کا کہنا تھا کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کو جب اینا کے بارے میں پتہ چلا تو وہ کمپنی کی جانب سے عمر کے آپشن میں پابندی پر ایک معذرت نامہ لے کر ان کے گھر پہنچے تھے لیکن اینا کے اسپتال جانے کے باعث یہ ملاقات نہ ہوسکی۔ اینا کو فیس بک سے دلچسپی 113 سال کی عمر میں اپنے ایک سیلز مین دوست سے رابطے  کی وجہ سے پیدا ہوئی اور اسی دوست نے انہیں فیس بک پر چیٹنگ اور ای میل کرنا سکھایا۔

Wednesday, December 24, 2014

baloch news



                 خواجہ داؤد ‘رحمت اللہ ڈونہ ‘زاہد عاصم لنگاہ اورذوالفقار ملغانی نے حلقہ پی پی 240کیلئے درخواستیں جمع کرائیں

تونسہ شریف(نامہ نگار)ضمنی الیکشن پی پی 240کیلئے آج4امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں تفصیل کے مطابق ضمنی الیکشن پی پی 240کیلئے آج4امیدواروں جن میں حضرت خواجہ حافظ محمد داؤد ‘رحمت اللہ ڈونہ ‘زاہد عاصم لنگاہ ‘ذوالفقار ملغانی نے الیکشن کمشن ڈیرہ میں درخواستیں جمع کرائیں ‘جبکہ ریاض خان قیصرانی ‘سردار محمد ایوب خان قیصرانی’سردار ممتازخان بھٹو‘ڈاکٹر گل محمد ‘بشیر احمد ولد غلام شبیر نے آج کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔جبکہ سردار ممتاز خان بھٹو نے ’’صدائے سنگھڑ‘‘ کو بتایا کہ بیگم سردار ظہور خان الیکشن لڑرہی ہیں اور ہم ان کے کورنگ ہیں ۔کل بروز جمعرات 25دسمبر میں چھٹی کے باعث درخواستیں جمع نہیں ہوسکیں گی جبکہ 26دسمبر بروز جمعہ کو درخواستوں کا آخری دن ہونے کے ناطے الیکشن لڑنے کے تمام خواہشمند حضرات درخواستیں جمع کرائیں گے 

Tuesday, December 23, 2014

baloch news

بچوں کو قریب سے سرمیں گولیاں ماری گئیں


شاور(بلوچ نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں ہلاک اور زخمی ہونے والے
زیادہ تر بچوں کے سروں میں انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ اسکول کے بچوں نے بتایا کہ حملہ آور ملحقہ قبرستان سے دیوار پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوئے اور انہوں نے کلاس رومز اور آڈیٹوریم کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے مسلسل فائرنگ جاری رکھی۔ بچوں نے بتایا کہ حملہ کے وقت آڈیٹوریم میں طالب علموں کی بڑی تعداد ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ زیادہ تر بچوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لاشیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں تقریباً 30 لاشیں لائیں گئی۔ وزیر نے بتایا کہ 25 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسکول میں چھٹی کے اوقات کار پر اپنے بچوں کو لینے کیلئے آنے والے والدین روتے ہوئے نظر آئے۔ وہ حملہ کے بعد دونوں اسپتالوں میں اپنے بچوں کی خیریت جاننے کیلئے دیوانہ وار بھاگتے دوڑتے رہے۔ والدین اور رشتہ داروں کے علاوہ ، اسپتالوں میں آئے ہوئے دوسرے لوگ بھی خون آلود یونیفارم میں لاشیں اور زخمی بچوں دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ واقعہ کی کوریج کرنے والے ایک صحافی نے بتایا کہ انہوں نے سی ایم ایچ میں 17 لاشیں دیکھیں اور ان سب کے سروں میں گولیوں کے زخم جبکہ کچھ لاشیں مسخ شدہ تھیں۔ ساتویں کلاس کے طالب علم محمد ذیشان نے ڈان کو بتایا کہ وہ اور دوسرے ساتھی ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ 'ہمارے ٹرینر نے ہمیں زمین پر لیٹ جانے کو کہا اور اسی دوران دہشت گرد کمرے میں داخل ہو گئے'۔ ذیشان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے انتہائی قریب سے بچوں کے سروں میں گولیاں مارنا شروع کر دی۔ 'انہوں نے ہمارے کلاس فیلوز کو قتل کیا اور پھر مرکزی ہال سے چلے گئے '۔ ذیشان کے مطابق، انہیں پاؤں پر گولی لگی۔ ایک اور زخمی بچے نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کلاس رومز میں موجود سٹوڈنٹس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ 'انہوں نے ہمارے ایک ٹیچر کو بھی قتل کر دیا'۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایل آر ایچ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حملہ آور ایف سی کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ملحقہ قبرستان سے عمارت کے اندر داخل ہوئے۔ وزیر اعلی نے ہلاک ہونے والے بچوں کیلئے پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ 'جو حکومت اپنے بچوں کو تحفظ //فراہم نہ کر سکے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں'۔

تحریک انصاف نے پھر جلسے کا اعلان کردیا


تحریک انصاف نے پھر جلسے کا اعلان کردیا