Powered By Blogger

Sunday, December 21, 2014

balochnews

                        دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے 



دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچدیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق بحال کر ے ‘ذوالفقار بلوچ
تونسہ شریف (نامہ نگار)ہماری زمینیں قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں مگر حکومت ہمارے وسائل استعمال کر رہی ہے سوسالوں سے ہمارے وسائل پر لوٹ مار جاری ہے وہ اٹامک ہویا اوجی ڈی سی ہویا دیوان پٹرولیم ہو اور ہمیں ان کے حقوق نہیں دے رہی ان خیالات کا اظہار دیوان دیوان پٹرولیم کے خلاف احتجاجی ریلیُ جلسہ سے محمد اکبر بلوچ ‘فقیر فیض اللہ ‘محمد رمضان ‘ذوالفقار ملغانی ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمارے قانونی وآئینی حقوق نہیں دیئے جارہے گزشتہ سال فروری کو ہونے والے معاہدہ کیا جس میں ضلع انتظامیہ بھی تھی مگر آج تک عملدرآمدنہیں ہوا 15دن تک ہمارے پر امن نوجوانوں نے دیوان پٹرولیم کے آگے دھرنا دیا مگر پھر بھی دیوان پٹرولیم اور انتظامیہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ہم تونسہ میں احتجاج پر مجبور ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم اسلام آباد تک احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یورنیم نکال کر ہمارے علاقے میں بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں مگر فائدہ صرف اور صرف چند سردار اور آفیسران اٹھا رہے ہیں ہمارے لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے سعودی عرب یادوسرے ملکوں میں اپنے روزگار کیلئے جاتے ہیں کیونکہ وہاں پر نکلنے والی معدنیات سے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں یہاں کا بلوچ چند ہزاروں کی خاطر مختلف فورسز میں ملازمت کرتا ہے ہمارے وسائل پر پنجاب کے لوگ قابض ہیں ہمارے بلوچ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کیا یہی انصاف ہے کیا یہی اسلام درس دیتا ہے کہ مسلمان بھائی مسلمان کو کھا رہا ہے اس کے حقوق کھا رہا ہے لوگوں کے وسائل لٹ رہے ہیں مگر یہاں کے ایم پی ایز ‘ایم این اے اور نام نہاد سردار ‘جعلی پیر چپ ہیں سردار اور خواجگان باریاں تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں مگر آپ کی قسمت تبدیل نہیں ہوئی ہمیں بزدار ‘قیصرانی اوربلوچ کے نام پر لڑایا جاتا ہے لیکن جب ہمارے حقوق کی بات ہوتی ہے تو وہ لوگ بنگلوں سے نہیں نکلتے اورجب الیکشن ہوتا ہے تو ہمیں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کئے جاتے ہیں تونسہ کی سیاسی ‘جمہوری پارٹیاں جو انصاف کی بات کرتی ہیں وہ آج کیوں چپ ہیں جمہوری لوگ جمہوریت کی بات کیوں نہیں کرتے اس موقع پر بلوچ توار ‘ بنیشنل پارٹی اور دیگر بلوچ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے ۔

balochnews


ہمارے تمام مریدین پاک فوج کا ساتھ دیں ‘خواجہ عطاء اللہ سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ

ہمارے تمام مریدین پاک فوج کا ساتھ دیں ‘خواجہ عطاء اللہ سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ
ہمارے تمام مریدین پاک فوج کا ساتھ دیں ‘خواجہ عطاء اللہ سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ
تونسہ شریف(نامہ نگار) سجادہ نشین تونسہ شریف ‘پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ‘سابق وفاقی وزیر مذہبی امور خواجہ عطاء اللہ خان نے کہا کہ میں چاروں صوبوں میں رہنے والے مریدین کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ پاک فوج کا مکمل ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ جو سیاسی پارٹیاں فوج کے آپریشن کی مخالفت کر تے ہوئے کنفیوژن پیدا کرتی تھیں کہ ہماری جنگ نہیں ان باتوں سے لوگوں کی رائے کو تقسیم کر دیتے ہیں اتنے بڑے سانحہ کے بعد اب یہ جماعتیں لوگوں کو پاکستان کی جنگ کہہ رہے ہیں تو ان کیلئے میں یہ کہوں گا کہ وہ شرم سے ڈوب مریں اور قوم سے معافی مانگیں ‘خواجہ عطاء اللہ نے کہا کہ عمران خان شرم کا لفظ دوسروں کیلئے استعمال کرتا تھا اس بیان پر اسے بھی شرم آنی چاہیے جو کہ انہوں نے کہا تھا کہ میری حکومت ہوتی تو فوج کو آپریشن نہ کرنے دیتا

balochnews


تونسہ شریف۔ پی پی 240 الیکشن۔ سردار اکرم خان ملغانی نے خواجہ محمد داؤد کی حمایت کا اعلان کردیا



تونسہ شریف۔ پی پی 240 الیکشن۔ سردار اکرم خان ملغانی نے خواجہ محمد داؤد کی حمایت کا اعلان کردیا
تونسہ شریف۔ پی پی 240 الیکشن۔ سردار اکرم خان ملغانی نے خواجہ محمد داؤد کی حمایت کا اعلان کردیا
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )صوبائی حلقہ 240سے آزاد امیدوارخواجہ محمد داؤد خان سلیمانی نے سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان نے ملاقات کی اس موقع پر سردار محمد اکرم خان ملغانی نے اپنے گروپ سمیت ضمنی الیکشن میں خواجہ محمد داؤد سلیمانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے بعد ازاں خواجہ محمد داؤد سلیمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 17جنوری کے ضمنی الیکشن میں غریب عوام کی فتح ہوگی گاور مردہ گھوڑے اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں انہوں نے کہ عوام کو دھوکے دینے والوں کی اب عوام میں کوئی حیثیت نہیں خواجہ محمد داؤد خان سلیمانی نے ناڑی ،ریتڑہ ،مور جھنگی ،جلو والی ،بزدار شمالی ،نتکانی میں بھی مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب میں کیا اس مو قع پر مختلف برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔