Powered By Blogger

Thursday, January 1, 2015

baloch news


شمعونہ عنبرین نااہل ‘خواجہ داؤد کے خلاف دی جانے والی درخواست مسترد

شمعونہ عنبرین نااہل ‘خواجہ داؤد کے خلاف دی جانے والی درخواست مسترد
شمعونہ عنبرین نااہل ‘خواجہ داؤد کے خلاف دی جانے والی درخواست مسترد
شمعونہ عنبرین نااہل ‘خواجہ داؤد کے خلاف دی جانے والی درخواست مسترد
تونسہ شریف (نامہ نگار)شمعونہ عنبرین کی نااہلی ہائی کورٹ ملتان بنچ کے فیصلے کے بعد کلمہ چوک میں خواجہ داؤد سلیمانی کے حامیوں نے مٹھائی تقسیم کی تفصیل کے مطابق ہائی کورٹ ملتان بنچ نے خواجہ داؤد سلیمانی کی درخواست پر شمعونہ عنبریں کو حلقہ پی پی 240میں الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جبکہ شمعونہ عنبرین کی درخواست کومسترد کر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خواجہ داؤد سلیمانی حکومتی نادہندہ ہے اور بی اے تعلیم نہیں ہے ۔

baloch news


‘MQMتونسہ شریف میں ایڈیشنل سیشن جج کی رہائش گاہ پر سیکورٹی گارڈ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں

تونسہ شریف میں ایڈیشنل سیشن جج کی رہائش گاہ پر سیکورٹی گارڈ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘MQM
تونسہ شریف میں ایڈیشنل سیشن جج کی رہائش گاہ پر سیکورٹی گارڈ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘MQM
ونسہ شریف میں ایڈیشنل سیشن جج کی رہائش گاہ پر سیکورٹی گارڈ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘MQM
تونسہ شریف آج دفتر ایم کیوایم تحصیل تونسہ شریف میں ایم کیو ایم کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت حفیظ اللہ بھائی نے کی جس میں تحصیل تونسہ کی باڈی کے ذمہ دارا ن ‘کارکنان سے ذمہ داران ملتان زون اور رابطہ کمیٹی کراچی کی طرف سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں موجودہ تحصیل تونسہ کے ذمہ داران سینئر نائب صدر فہد احمد کھتران ‘نائب صدر ملک شاہد غفور ایڈوکیٹ ‘غلام قاسم بھائی ‘ذالفقار حسین ملغانی ایڈوکیٹ ‘ تحصیل جنرل سیکرٹری دستگیر محمد ہمایوں خان ایڈوکیٹ ‘ آفس سیکرٹری صفدر عباس کلاچی تحصیل صدرAPMSOآل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن معظم علی کھتران ‘راشد اعجاز بھائی ‘غلام یٰسین سابق ممبر ‘صغیر احمد بھائی ‘عبدالرحمن قلندری بھائی ‘منصور احمد بھائی ‘عبدالغفار خان ایڈوکیٹ ‘آکاش حیدر بھائی ‘شہبازاحمد ‘سلطان محمود ایڈوکیٹ ‘ غلام یٰسین بھائی ‘ سید فرحت رضاایڈوکیٹ ‘ ضلعی نائب صدر شعیب خان کھتران ودیگر کارکنان نے شرکت کی ضلعی نائب صدر محمد شعیب بھائی نے موجودہ ملکی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ان حالات میں صرف متحدہ قومی موومنٹ ملک کو ایسی مشکل صورتحال سے نکال سکتی ہے جس کی واضح مثال آپ کے سامنے ہے کہ لوگ جوق در جوق متحدہ میں شامل ہورہے ہیں ہمارے قائد الطاف حسین بھائی کے علاوہ کسی جماعت کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف اپنا واضح بیان نہیں دیا ہمارا قائد بغیر کسی خوف کے حق کی بات کرنے سے نہیں ڈرتا تحصیل صدر حفیظ بھائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تونسہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ تمام ساتھیوں کی وجہ سے ہمار ا سیٹ اپ بہت اچھا چل رہا ہے نئی تنظیم نو میں کام نہ کرنے والے ساتھیوں کو ہٹا دیا جائیگا اور نئے کارکنوں کو ذمہ داریاں دینے کیلئے ملتان زون اور رابطہ کمیٹی نائن زیرو کراچی سے رابطہ کر کے لسٹ بھیج دی ہے جس میں ر ابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم جلد ہی تحصیل تونسہ کی تنظیم نو کریں گے اور کام کرنے والے ساتھیوں کو ذمہ داریاں سونپیں گے اور ملتان زون کے انچارج فرقان مغل بھائی نے یقین دہائی کرائی کہ ہم جلد ہی تحصیل تونسہ شریف میں ا یمبولنس سروس کا اعلان کریں گے ۔اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری دستگیر ہمایوں خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشنل کمپلکس پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت سے سخت کارووائی کی جائے اور وکلاء ساتھیوں کو سیکورٹی دی جائے ۔APMSOکے صدر معظم بھائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کی دہشت گردی پر ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کی بجائے سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ۔ایم کیو ایم کے سینئر نائب صدر فہد احمد نے تمام ذمہ داران کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور تما م ساتھیوں سے اپیل کی قائد تحریک الطاف بھائی کا پیغام گھر گھر اور گلی محلوں میں پھیلائیں اور آخر میں قائد تحریک الطاف بھائی کی عمردرازی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی گئی ۔

baloch news

تونسہ شریف کے کلمہ چوک میں مٹھائی تقسیم ‘عوام کی بددعائیں ہی میر گروپ کو کیفرکردار تک پہچائیں گی ‘طفیل نیازی ‘محمد 


تونسہ شریف کے کلمہ چوک میں مٹھائی تقسیم ‘عوام کی بددعائیں ہی میر گروپ کو کیفرکردار تک پہچائیں گی ‘طفیل نیازی ‘محمد شفیق

تونسہ شریف کے کلمہ چوک میں مٹھائی تقسیم ‘عوام کی بددعائیں ہی میر گروپ کو کیفرکردار تک پہچائیں گی ‘طفیل نیازی ‘محمد شفیق
تونسہ شریف کے کلمہ چوک میں مٹھائی تقسیم ‘عوام کی بددعائیں ہی میر گروپ کو کیفرکردار تک پہچائیں گی ‘طفیل نیازی ‘محمد شفیق
تونسہ شریف(نامہ نگار) خواجہ داؤد سلیمانی کی طرف سے کی جانے والی اپیل پر شمعونہ عنبرین کے نااہلی کے فیصلہ پر خواجہ داؤد سلیمانی کے حامیوں نے کلمہ چوک میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر خواجہ داؤد سلیمانی کے حامیوں کا کہنا تھا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے عوام کو پسماندہ رکھنے والوں کی اللہ تعالیٰ نے سن لی ہے انشاء اللہ جیت حق کی ہوگی اور عوام کو پسماندہ رکھنے والوں کو کیفرکردار تک عوام کی بددعائیں ہی پہنچائیں گی

Monday, December 29, 2014

baloch news

سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ




سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سردار عرفان اللہ خان کھوسہ
وہوا(نامہ نگار)بین الصوبائی بارڈر پر سیکورٹی انتظامات سخت کیئے جا چکے ہیں،عرفان فاروق کھوسہ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی تونسہ سرکل عرفان فاروق کھوسہ نے دورہ تھانہ وہوا اور بلوچ لیوی،بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں سمیت معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی بارڈر ہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا چکے ہیں اور داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے اگر اپنا تعاون آپس میں جاری رکھیں تو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا سکتی ہے اس موقع پر معززین سردار سمیع اللہ کھتران،سردار نوید خان کھتران،سردار طفیل خان کھتران،ملک اللہ نواز آرائیں ،سردار عارف خان کھتران،سردار رفیع اللہ کھتران،یاسر محمود سنیاسی کھتران،صفدر نعیم،نور خان پٹھان و دیگر موجود تھے۔
غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
وہوا(نامہ نگار)غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیل کے مطابق تھانہ وہوا میں محمد صدیق،محمد اشرف مولوی،رحیم بخش کے خلاف غیر قانونی ڈیزل ایجنسی فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے کارروائی کی گئی ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وہوا یوسف لاشاری نے کہا کہ پیڑول،ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں چھاپے جاری ہیں۔

baloch news

دیوان پٹرولیم کے خلاف بلوچ نوجوانوں کے پرامن دھرنے سے اپنا حق حاصل کیا ‘طاہر جان


دیوان پٹرولیم کے خلاف بلوچ نوجوانوں کے پرامن دھرنے سے اپنا حق حاصل کیا ‘طاہر جان
دیوان پٹرولیم خلاف 24دن تک پرامن دھرنے نے اپنے جمہوری وآئینی حق حاصل کر لیا ان خیالات کا اظہار بی ایس او پجار کے رہنماطاہر جان قیصرانی نے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ پر امن طریقے سے ہر مسئلے کا حل موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ بے سودہ بیساکھیوں کے بغیر بھی ہم اپنا حق لے سکتے ہیں اگر ہم منظم ہوں تو ہم اپنے خیالات کا اظہار بڑے اچھے طریقے سے اعلیٰ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اس لئے ہمیں مزید منظم ہونا پڑے گا 



baloch news


مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال

مطالبات تسلیم ‘قبائلیوں کا دھرنا ختم ‘روڈو آئل فیلڈ سے تیل او رگیس کی سپلائی بحال
تونسہ شریف(خبرنگار) بلوچوں کے مطالبات تسلیم تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری دیوان پٹرولیم کے سامنے حقوق کی بحالی کیلئے دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے دیوان پٹرولیم نے مذاکرات کئے جس میں پی اے شاہد محبوب ‘رسالدار خرم کھوسہ ‘ اظہر خان ٹیپو اور عظمت شیر قیصرانی اور دیوان کا نمائندہ پرویز اقبال اور بلوچ رہنماؤں ذوالفقار بلوچ ‘غلام یٰسین ‘غلام رسول ‘محمد یونس اور عبدالرحمان بزدار نے شرکت کی 16فروری والے معاہدے کی ضلعی انتظامیہ نے ذمہ داری اٹھائی تھی جس پر دیوان پٹرولیم نے عرصہ گزرنے کے باوجود مطالبات منظورنہیں کئے تھے لیکن گزشتہ رات بلوچوں کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے جس میں 16فروری میں کئے جانے والے معاہدوں پر ایک ماہ میں عملدرآمد پایا جائے گا پندرہ نوکریاں ‘کوسٹر بچوں کیلئے ‘ ڈسپنسری ‘ چاردیواری کا معاوضہ ‘ پانی کی سپلائی ‘ گیس کی سپلائی ‘20سولر ‘ پٹرولیم پالیسی کے مطابق 50فیصد نوکریاں دی جائیں ایک ماہ کے اندر تمام معاملات طے پاجائیں گے ورنہ دوسری میٹنگ27جنوری کو ہوگی جس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد ہوا ہے

baloch news


سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے‘محمد اویس قرنی

تونسہ شریف(نامہ نگار) سرکاری عمارات کو سجایا جائے اور تونسہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ورنہ مصطفوی سٹوڈنٹس 9ربیع الاول کو انڈس ہائی وے بند کردیں گے ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس کے رہنما محمد اویس قرنی نے کیا انہوں نے کہا ربیع الاول ہمارے پیارے نبی کریم آخری الزمان کی پیدائش کا مہینہ ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی آمد سے اندھیرے اجالے میں تبدیل ہوگئے آپ ﷺ کی یادمیں سب مسلمانوں خوشیاں مناتے ہیں اس سلسلے میں تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں کو سجایا جائے اگر ٹی ایم اے کے عملہ نے غفلت برتی تو اس کے برے نتائج نکلے گے پچھلے سال بھی ٹی ایم اے کی طرف سے کوئی کام نہیں کئے گئے اس مرتبہ وقت سے پہلے شہر بھر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے

Sunday, December 28, 2014

baloch news


خواجہ محمد داؤد نادہندہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اس کا نام موجود ہے: شمعونہ بادشاہ قیصرانی

عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ‘شمعونہ عنبرین
تونسہ شریف (نامہ نگار) ہم نااہل نہیں الیکشن لڑسکتے ہیں ‘خواجہ داؤد سلیمانی نے لوگوں کو گمراہ کئے رکھا ‘دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ‘انشاء اللہ ہم بحال ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار شمعونہ عنبرین نے ’’تونسہ شریف میں ’’صدائے سنگھڑ‘‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی نے 2008ء میں کہا تھا کہ میں بی اے پاس ہوں جبکہ سابقہ الیکشن میں میٹرک پاس دکھایا ہم بھی اب عوام کو خواجہ داؤد کی اصلیت دکھائیں گے اب خواجہ داؤد کا پیچھا کریں گے امید ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے مگر اگر الیکشن ہوئے تو ہم خواجہ داؤد سلیمانی کو عبرت ناک شکست دیں گے ‘ سردار امام بخش خان بھی نااہل نہیں اس کا کوئی سیاسی فیوچر نہیں ہے خوابوں میں پنجاب اسمبلی دیکھ رہے ہیں الیکشن لڑنا کوئی مذاق نہیں ہے پیٹر چور ‘رسہ گیر اور موٹرسائیکل چور بھی الیکشن لڑنے پر آگئے ہیں ‘قوم کے جذبات سے کھیلنے والی بات ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمار اخواجہ شیراز محمود اور سردار امجد فاروق خان کھوسہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے سردار امجد فاروق خان ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہمیں سپورٹ بھی کریں گے 10کروڑ روپے سے ٹرائیبل ایریا روڈ ‘5کروڑروپے سے کوٹ قیصرانی ہائی سکول اور 61پرائمری سکول منظور کروائے ‘چھوٹے چھوٹے روڈ بنوائے شمعونہ عنبرین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نتکانی ڈرین اور ٹبی قیصرانی سیم نالہ کی رقم میرے فنڈز سے تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے اپنے نام سے منسوب کرنے کی کوشش کی آخر میں انہوں نے علاقہ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں عوام باشعور ہے عوام پیٹر چوروں اور موٹرسائیکل چوروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں ۔

baloch news


خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو

خواجہ داؤد سلیمانی کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ‘سردار ممتاز احمد بھٹو
تونسہ شریف (خبرنگار) خواجہ داؤد سلیمانی دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان خیالا ت کا اظہا رامیدوار حلقہ پی پی 240سردار ممتاز احمد بھٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور وہ کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے اس لئے وہ دن کو جیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘انشاء اللہ بادشاہ گروپ کی جیت یقینی ہے ۔

balochnews



ضمنی الیکشن پی پی 240شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی



ضمنی الیکشن پی پی 240شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
تونسہ شریف کے حلقہ پی پی 240کے ہونے والے ضمنی الیکشن میں شمعونہ عنبرین کو کاغذات نامزدگی منظورکرتے ہوئے الیکشن کمشن ڈیرہ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے گی جبکہ خواجہ داؤد سلیمانی کے وکلاء نے اعتراض کیا کہ انہیں الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیا لہٰذا انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے لیکشن ریٹرنگ آفیسر نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے شمعونہ عنبرین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

baloch news


ملغانی قوم سردار ذوالفقار ملغانی کو سپورٹ کرے گی ‘سردار باسط خان


تونسہ شریف(خبرنگار) ملغانی قوم امیدوار حلقہ پی پی 240سردار ذوالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ کو ہرصورت سپورٹ کرے گی ان خیالات کا اظہار شان مصطفی ٹریولز کے چیف ایگزیکٹوسردار باسط خان ملغانی نے کیا انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے باشعور طبقہ ذہنی مریض بن چکا ہے انشاء اللہ ذوالفقار خان ملغانی کی جیت یقینی ہے کیونکہ باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو پڑھی لکھی شخصیات کی از حد ضرورت ہے سردار ذوالفقار خان ملغانی الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے 

baloch news

وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
      
وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں‘سردا ر امام بخش قیصرانی
تونسہ شریف(نامہ نگار) وہوا میں میڈیکل کالج اور ٹبی قیصرانی میں انجینئرنگ یونیورسٹی دیکھنا چاہتاہوں ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی240 سردا ر امام بخش قیصرانی نے ’’بلوچ نیوز‘ سے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240کے ہزاروں بیروزگار نوجوان پڑھ لکھ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کی حالت زاردیکھ کر دل دکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم علاقے میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوانوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دینا ہوگی تاکہ وہ پروان چڑھ کر یونان صغیر کے نام کو زندہ رکھ سکیں کیونکہ سابقہ دور میں صرف حلقہ کو پسماندہ نہیں رکھا گیا بلکہ نوجوانوں کو پسماندہ رکھ کر واضح دشمنی کا ثبوت دیا گیا آج بھی نوجوانوں نے ان پڑھ سیاسی شخصیات سے اپنے راستے جدا کر لینے چاہیے اور پڑھی لکھی شخصیت کو ووٹ دے کر اپنا مستقبل روشن کرنا چاہیے

baloch news


ہم قانون کا دروازہ دوبارہ کھٹکھٹائیں گے ‘خواجہ داؤد سلیمانی

تونسہ  شریف(نامہ نگار) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کے حوالے سے آج ریٹرنگ آفیسر نے شمعونہ عنبرین کے کاغذات منظور کئے تو اس حوالے سے خواجہ داؤد سلیمانی نے ’بلوچ نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر کو قانون کا پتہ نہیں وہ قانون سے لاعلم ہے اس لئے ہم ہائی کورٹ ملتان بنچ میں بروز سوموار اپنا کیس دائر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا دروازہ کھٹکھٹانا ہمارا حق ہے انشاء اللہ ہمیں عدالت عالیہ سے انصاف کی توقع ہے ۔

,,حلقہ کو مسلسل پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ‘محمد اشفاق احمد کوڑو
تونسہ شریف(خبرنگار) حلقہ کو مسلسل پسماندہ رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن محمد اشفاق عرف کوڑوخان پتافی نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکی ہے اور بادشاہ گروپ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آکر عوام کے حقوغصب کر لیتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے نمائندہ کو اقتدار میں آنا چاہیے جو عوامی مسائل حل کرے ۔

Friday, December 26, 2014

baloch news

اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک مسجد کو شہید کردیا جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ایسکلس ٹونا ٹاؤن کی رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع مسجد میں 15 سے 20 افراد ظہر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس دوران 5 نمازی زخمی ہوگئے جب کہ مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا  کہ  کسی نے باہر سے کوئی چیز مسجد کی کھڑکی سے اندر  پھینکی جس کے فوراً بعد مسجد میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن اس دوران مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔
واضح رہے کہ ایسکلس ٹونا میں سویڈین ڈیموکریٹس کے حامی گزشتہ کئی روزسے حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت امیگریشن قوانین کو مزید سخت بناکر تارکین وطن کو ملک آنے سے روکے۔

balochnews

ملک بھر میں 40لاکھ غیر مصدقہ موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد / لاہور: دہشت گردی کے سدباب کے لیے حکومت نے 40لاکھ غیرمصدقہ موبائل سموں کو مستقل بندکرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
پی ٹی اے نے ایسی موبائل فون سموں کو سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 3 ماہ سے غیراستعمال شدہ سمیں بلاک کردی جائیں گی۔ بند ہونے والی سمز بایومیٹرک تصدیق کے بعددوبارہ نکلوائی جاسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے موبائل آپریٹرزسے غیرمصدقہ سموں کے اعدادوشمار طلب کرلیے ہیں جب کہ موبائل آپریٹرزکو سمیں بندکرنے کاطریقہ کاربتانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت ملک بھرمیں 40لاکھ غیرتصدیق شدہ سمیںموجود ہیںجن میںسے مسلسل استعمال نہ ہونے کے باعث اکثرسموں کی تصدیق بھی ممکن نہیں ہے اورصارف کوصرف بایومیٹرک سسٹم کے ذریعے ہی شناخت کرنا ہوگی۔۔

baloch news


                                      حلقہ پی پی 240ضمنی الیکشن میں کل سے جوڑ توڑ کا امکان

تونسہ شریف(نامہ نگار) حلقہ پی پی 240قیصرانی سردار کا مستقل حلقہ گنا جاتا ہے مگر سردار ظہور خان قیصرانی کے بعد سردار میربادشاہ خان قیصرنی کے بعد ان کی بیگم شمعونہ عنبریں کے ایم پی اے بننے کے بعد مسلسل20سال کے عرصہ میں اقتدار میں رہنے کے باوجود حلقہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور بار بار مختلف نعروں ’’تونسہ اتحاد کے بعد ضلع بناؤ تحریک کے بعد تونسہ کو بلوچستان کے نعروں کے بعد عوام ان کے کھوکھلے نعروں سے تنگ آگئی ہے جس کی وجہ سے آج ضمنی الیکشن میں ان کی ہی قوم کے قریبی رشتہ داروں قیصروسیم قیصرانی ‘بیرسٹر امام بخش قیصرانی اور سردار ایوب خان قیصرانی میان میں آگئے ہیں اگر سردار میربادشاہ خان قیصرانی نے حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ ان امیدواروں کو اعتماد میں لے لیا جو ان کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں تو سردار میربادشاہ خان قیصرانی کی سیٹ پر ان کے امیدوار کی جیت یقینی ہے مگر سوچنا یہ ہے کہ سردار میربادشاہ اور بیگم شمعونہ عنبرین نے جن امیدواروں کو چنا ہے ان میں سے کسی ایک کو میدان میں لانے کے بعد کیا دوسرا امیدوار ناراض تو نہیں ہوجائے گا یا اس امیدوار کا کردار باقی امیدواروں سے عوام میں کیسا ہے جبکہ میرگروپ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں انہیں سٹے مل جائے گا اور الیکشن نہ ہوں گے جبکہ اگلے ہفتے تک صورتحال واضح ہوجائیگی کہ کس گروپ کا پلڑا کتنا بھاری ہے اگر قیصرانی سردار آپس میں لڑتے رہے تو کیا خواجہ داؤد سلیمانی کامیاب ہوں گے یا پھر خواجہ داؤد سلیمانی کو بھی ہرانے کیلئے قیصرانی اتحاد ممکن ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ریاض خان قیصرانی کا کہنا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے انشاء اللہ نوجوان طبقہ پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ کرے گا جبکہ خواجہ داؤد سلیمانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں خواجہ داؤد سلیمانی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما تونسہ آکر کر خواجہ داؤد سلیمانی کیلئے باقاعدہ سپورٹ کا اعلان کریں گے ضمنی الیکشن پی پی 240میں ضمنی الیکشن کئی بار ہوچکے ہیں 10سال میں چھ بار الیکشن ہوا عوام بھی بار بار الیکشن سے تنگ ہوچکے ہیں جبکہ سردیوں کی شدید شدت اور حلقہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہونے سے عوام میں بیزاری پائی جاتی ہے ۔

baloch news

حلقہ پی پی 240ضمنی الیکشن ‘16امیدواروں کی درخواستیں جمع


ڈیرہ غازیخان ڈپٹی الیکشن آفس ڈیرہ میں 16امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں تفصیل کے مطابق ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کیلئے آج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی اس سے قبل چار امیدواروں جن میں خواجہ داؤد سلیمانی ‘ذوالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ ‘رحمت اللہ ڈونہ ایڈوکیٹ اور زاہد عاصم نے درخواستیں جمع کرائیں تھی آج مزید 12درخواستیں جن میں شمعونہ عنبرین ‘ جاویداقبال خان قیصرانی ‘سردار وسیم رضا تنگوانی ‘ سردار ممتاز احمد بھٹو ‘ڈاکٹر گل محمد قیصرانی ‘بیرسٹر امام بخش ‘ سردار ایوب خان قیصرانی ‘ سردار قیصر وسیم قیصرانی ‘ ریاض خان قیصرانی ‘ راحیل اجمل لغاری ‘ عابد بکھائی اور سردار اعجاز خان کھتران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے واضح رہے ریاض خان قیصرانی کا کہنا ہے کہ ان کو پی ٹی آئی کے ورکروں ‘کارکنوں اوررہنماؤں کی مکمل سپورٹ ہے جبکہ راحیل اجمل لغاری نے آل پاکستان مسلم لیگ کے حوالے سے درخواستیں جمع کرائیں

Thursday, December 25, 2014

baloch news


  فیس بک کی معمر ترین خاتون یوزر114سال کی عمر میں انتقال کر گئیں


مینیسوٹا: آج کے اس ترقی یافتہ دور میں رابطے کا آسان ترین ذریعہ فیس بک ہے اور اس کا استعمال کسے پسند نہیں بچے، جوان، مرد اور خواتین سبھی اس کے دیوانے ہیں لیکن امریکا کی ایک خاتون نے سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا اور 113 سال کی عمر میں فیس بک استعمال کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تاہم زندگی نے انہیں صرف ایک سال ہی فیس بک سے لطف اٹھانے کا موقع دیا اور وہ 114 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
امریکی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی اینا اسٹوئر نے جب فیس بک پر اپنے سفر کا آغا زکیا تو انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا کیونکہ ان کی پیدائش 1900  تھی جب کہ فیس بک پر موجود آپشن میں 1905میں یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہی اپنی تاریخ پیدائش لکھ سکتے تھے۔ اینا نے اس بات کا انکشاف 4 ماہ قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ جھوٹ اس لیے بولا کہ فیس بک پر سائن اپ ہونے کے لئے اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کے 84 سال کے بیٹے ہارلین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ کو 114 ویں سالگرہ پر فیس بک کی جانب سے جو گلدستہ پیش کیا گیا اس میں 114 پھول لگائے گئے تھے۔
اینا کی بہو مارلین کا کہنا تھا کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کو جب اینا کے بارے میں پتہ چلا تو وہ کمپنی کی جانب سے عمر کے آپشن میں پابندی پر ایک معذرت نامہ لے کر ان کے گھر پہنچے تھے لیکن اینا کے اسپتال جانے کے باعث یہ ملاقات نہ ہوسکی۔ اینا کو فیس بک سے دلچسپی 113 سال کی عمر میں اپنے ایک سیلز مین دوست سے رابطے  کی وجہ سے پیدا ہوئی اور اسی دوست نے انہیں فیس بک پر چیٹنگ اور ای میل کرنا سکھایا۔

baloch news

 جس کاانتظارتھاوہی ہواتحریک انصاف نےکرلیااہم ترین فیصلہ


Pakistan Tehreek Insaf Going To Join Parliament

baloch news

کراچی: وفاقی حکومت کے مختلف تحقیقاتی اداروں نے دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی سیاست دانوں، وزرا اور بیورو کریٹس سمیت دیگر بااثر لوگوں کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے مختلف اداروں نے ایک مضبوط حکمت عملی وضع کر لی ہے۔
انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اہم حکومتی اور سرکاری عہدوں پر فائز رہنے والے سیاست دانوں اور نوکر شاہی سے تعلق رکھنے والے لوگوں، موجودہ وزرا میں سے اکثریت نے اپنے ملازمین، رشتے داروں اور خواتین کے نام پر جائیدادیں لے رکھی ہیں یا بینک اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ملازمین ، رشتے داروں اور خواتین کے نام پر جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلانے کے لیے متعلقہ اداروں اور بینکوں سے رجوع کرلیا ہے تاکہ ضروری ریکارڈ حاصل کیا جا سکے ۔کراچی کے علاقے ڈیفنس،کلفٹن اور دیگرمہنگے علاقوں میں پلاٹس اور بنگلوز کا ریکارڈ حاصل کیاجا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دبئی، لندن،کینیڈا، ملائیشیا اور دیگر ملکوں میں بھی جائیدادوں اوراثاثوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف لوگ ہنڈی کے ذریعے رقوم باہر منتقل کر رہے ہیں۔ان رقوم کی منتقلی میں مددگار افراد اور اداروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں مختلف محکموں کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں وزرا اور بیوروکریسی سمیت جن لوگوں کا عمل دخل زیادہ تھا، ان کے بارے میں بھی ایک مکمل ریکارڈ وضع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے فوراً بعد وفاقی حکومت کرپشن کے خلاف ایک بھرپور مہم شروع کرے گی اور اس حوالے سے کریک ڈاؤن بھی ہو گا۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ وزرا اور با اثر شخصیات کے گھروں پر کام کرنے والے ملازمین بشمول ڈرائیورز ، چوکیدار،گارڈز، مالی، پرائیویٹ سیکریٹریز،گھریلو خواتین ملازمین کا بھی ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ قریبی رشتے داروں ، بیگمات کی بہنوں ، بھائیوں کی آمدنی ، اخراجات سمیت بزنس پارٹنر کے ساتھ کاروبار میں استعمال کی جانے والی رقم کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں