Powered By Blogger

Saturday, December 20, 2014

baloch news


دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق ادا کرے حاجی خان محمد کھیانی



دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق ادا کرے حاجی خان محمد کھیانی
دیوان پٹرولیم بلوچوں کے حقوق ادا کرے حاجی خان محمد کھیانی
تونسہ شریف(نامہ نگار) دیوان پٹرولیم بلوچوں کو ان کے معاہدہ اور پٹرولیم پالیسی کے مطابق حقوق کی بحالی کرے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی خان محمد کھیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ دیوان پٹرولیم کے آگے ہمارے کارکنوں نے 14دن سے پر امن احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2014ء میں دیوان پٹرولیم نے معاہدہ کیا تھا کہ مقامی افراد کو ان کی زمینوں کی ادائیگی اور نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ بہت سے فلاحی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہچانے کا معاہدہ شامل تھا مگر آج تک دیوان پٹرولیم نے معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا انہوں نے دیوان پٹرولیم کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فل الفور بلوچوں کے
 مطالبات پورے کئے جائیں بصورت دیگر پر امن مظاہرہ احتجای مظاہرہ میں تبدیل ہوکر انڈس ہائی وے کو بلاک کر دے گا

Friday, December 19, 2014

balochnews

ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر?


ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر
ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر
ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر
ریتڑہ (ایف ایس ملکانی) ریتڑہ میں پہلی بنک برانچ کا افتتاح نیشنل بنک ڈیرہ غازیخان کے ریجنل انچارج چودھری محمد یونس نے کیا۔جنرل منیجر اپریشن چودھری اعجاز حسین ،جنرل منیجر بزنس محمد کامران ترین، جنرل منیجر کریڈٹ حامد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔افتتاحی تقریب میں سابق ناظم سردار انور خان ملکانی، سردار عبدالحفیظ خان میرانی ،محمد اقبال خان ملکانی، غلام مصطفیٰ خان قیصرانی، شہزاد شبیر قیصرانی، ڈاکٹر ربنواز ملکانی، سعادت اللہ بلوچ،کوڑا خان ملکانی، سعید احمد ملکانی سمیت کثیر تعداد میںآڑھتیوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد یونس نے کہا کہ نیشنل بنک بینکاری کے جدید اصولوں کو اپنا رہی ہے اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کیلئے شبانہ روز کاوشوں میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کو مزید وسیع کرنے اور دور دراز کے علاقوں میں اپنے صارفین اور شہریوں کو مستفید کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔سابق ناظم سردار انور خان ملکانی اور سردار عبدالحفیظ خان میرانی نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بنک انتظامیہ کا ریتڑہ میں بنک برانچ قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ بنک منیجر اور عملہ شہریوں کی بہتر رہنمائی اور سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اعلیٰ خدمات انجام دیں گے۔برانچ منیجر شفیق احمد بزدار نے کہا کہ یہاں کے کاشتکاروں اور کاروباری حضرات کو زرعی قرضوں کے حصول کیلئے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔انہیں یہ خدمات بہت آسان انداز میں مہیا کی جائیں گی

baloch news

حلقہ پی پی 240الیکشن کا اعلان ‘متعدد امیدواروں کا اعلان‘تحریک انصاف کے ریاض خان قیصرانی میدان میں آگئے

حلقہ پی پی 240الیکشن کا اعلان ‘متعدد امیدواروں کا اعلان‘تحریک انصاف کے ریاض خان قیصرانی میدان میں آگئے ‘محمد سلیم لاشاری
تونسہ شریف(نامہ نگار) حلقہ پی پی 240میں الیکشن کے اعلان کے بعد سنی اتحاد کونسل ‘جماعت اہلسنت ‘ مصطفوی سٹوڈنٹس نے باقاعدہ اپنا امیدوار کھڑ اکرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ تحریک انصاف کے محمد ریاض احمد خان قیصرانی میدان میں آگئے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان انہیں ٹکٹ ملنے کے بعد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار تحصیل تونسہ کے تحریک انصاف کے نائب صدر محمد سلیم لاشاری نے بلوچ نیوز‘‘ کو بتایا انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام پسماندگی کا شکارہے جس کی وجہ سے عوام پرانے سیاسی کھلاڑیوں سے تنگ آچکی ہے علاقے میں غربت ‘مسائل اور بیروزگاری نے عوام کو تنگ کر رکھا ہے انشاء اللہ حلقہ پی پی 240کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو ہر ممکن سپورٹ کرے گی ورنہ آنیو الی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔

Thursday, December 18, 2014

baloch news


تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )جامعہ محمدیہ گلشن محمو نزدکینال کالونی تونسہ میں شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن عثمانی کی زیر صدارت علماء مشائخ و طلبہ کرام میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ پشاور میں ہونیوالے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتلوں اور منصوبہ بنانے والے ظالموں کو سرعام پھانسی دی جائے آخر میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کی درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی گئی ۔

تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )تحریک تنظیم اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ محمد عبدالغفار تونسوی، مولانامحمد عبدالجبار تونسوی ، مولانا عبداللطیف تونسوی ، محمد عبدالرحیم بلوچ سیہانی نے سانحہ پشاور کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے ، اور کہاکہ اس قسم کے بزدلانہ اور وحشیانہ کردار کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر ہونیوالی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے گھناؤنے اقدامات کی تحقیق کرنے کے بعد عوام کے سامنے واضح کیا جائے انہوں نے کہاکہ یہ وقت باہمی دست و گریباں ہونے کا نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا ہے تاکہ یہود و ہنود کے عزائم خاک میں مل جائیں ، مولانا عبدالغفار تونسوی نے کہاکہ اسلام کسی کو بھی بچوں کو یرغمال بناکر ایسے قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اور ساتھ ہی افواج پاکستان کی آئندہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے قدم بقدم ساتھ چلنے کا عزم کیا ہے ۔
تونسہ شریف-سانحہ پشاور , سنی تنظیمات کی طرف سے کلمہ چوک تونسہ پراحتجاجی مظاہرہ
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )سانحہ پشاور کے سلسلہ میں سنی تنظیمات کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کلمہ چوک تونسہ پر منعقد ہوا ، جس میں سنی اتحاد کونسل ، جماعت اہل سنت ، جمعیت علمائے پاکستان ، سنی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ مقامی پرائیویٹ سکول کے طلباء و طالبات نے شہداء پشاور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نسل نو کی شہادت پاکستان اور انسانیت کے مستقبل کو تاریک کرنا ہے ، شعبہ پیغمبری کا تقدس پامال کرنے والے نہ مسلمان ہیں نہ انسان بلکہ انسانیت کے روپ میں درندے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے تحصیل صدر حافظ محمد زین فریدی نے کیا ، جماعت اہل سنت کے تحصیل صدر علامہ عبدالرشید فریدی سیفی نے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طالبان اسلام کے نام پر کالک اور دھبہ ہیں حکمران طالبان اور طالبان کی سوچ رکھنے والے عناصر کا قلع قمع کریں، جمعیت علماء پاکستان کے تحصیل صدر علامہ عبدالعزیز قطبی نے کہاکہ ہم روز اول سے طالبان اور طالبان نواز عناصر کے خلاف ہیں پاک فوج ملک کی حقیقی دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سنی تحریک کے تحصیل صدر علامہ سعید احمد قادری نے کہاکہ اپنے مسلک کی ترویج و اشاعت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہادیں گے، ان کے علاوہ مفتی محمد بلال ، علامہ عبدالعزیز باروی، محمد اویس قرنی ، فوجی امیر محمد ملغانی کے علاوہ دیگر کارکنان نے خطاب کیا ، آخر میں پیر آف تونسہ حضرت خواجہ عبدالمناف سلیمانی نے شہدائے پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کی، قادری عابد حسین چانڈیہ ، محمدیعقوب نظامی ، مستری غلام حسین خروٹی ، حافظ محمد زین ، حافظ شمس الدین ، حافظ خیر محمد، احمد بخش بزدار ، محمد عثمان بغلانی، استاد مبشر عابد، عبدالخالق، محمد ثقلین، قاری محمد فیاض مدرس مدرسہ جامعہ سیفیہ فریدیہ نے خصوصی شرکت کی ۔

baloch news


آرمی نے جن سات دہشت گردوں کی تصاویر دکھائی ہیں ان میں سے چار لوگ، چار دسمبر کو مار جا چکے ہیں ان کی تصاویر چار دسمبر کو اپ لوڈ ہو چکی ہیں
ثبوت دے رہا ہوں

https://www.facebook.com/BaraNews.Online?fref=photo

اب یہاں آپ کے ذہن میں آئے گا کہ فیس بک پر آپشن ہے جس میں بیک ڈیٹ پوسٹ کی جا سکتی ہے۔۔۔
جی بالکل ایسا آپشن ہے کہ بیک ڈیٹ پوسٹ کی جا سکتی ہے۔۔۔لیکن جس پوسٹ کو بیک ڈیٹ کیا جائے ان کے ساتھ نیچے کلاک بنا آ جاتا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ پوسٹ بیک ڈیٹ کی گئی ہے۔۔اس پوسٹ کے ساتھ ایسا کوئی ایشو نہیں ہے۔۔

دوسری بات
چلیں مان لیتے ہیں کہ پوسٹ کرنے والے نے یہ پوسٹ بیک ڈیٹ کی ہے۔۔۔لیکن پوسٹ کرنے والے کے پاس یہ تصاویر کہاں سے آئیں؟ ان دہشت گردوں کی ڈیڈ باڈیز تو آرمی کی ملکیت تھی؟ اور یہ ڈیڈ باڈیز باڑہ میں کیا کر رہی ہیں؟؟؟

مجھے انڈین یا طالبان ایجنٹ کہنے سے پہلے ایک بار اوپر دیا گیا لنک ضرور کھولیے گا۔۔
یاد رہے
طالبان نے جو اپنے فدائن کی تصاویر ایشو کیں اور آرمی نے جو دہشت گردوں کی تصاویر دکھائیں ان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔

اور میں اس ایشو میں تحقیق کرکے ظالمان کا دفاع نہیں کر رہا۔۔۔بچوں کو شہید کرنے والے ایسے لعنتی ملعونوں پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام فرشتوں کی لعنت
اللہ پان تحریک ظالمان پاکستان کے ہر فرد اور ہر حامی کو جہنم کا ایندھن بنائے آمین

میرا اس معاملے کی گہرائی میں جانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ آرمی کیوں جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔۔۔
چلیں بہت سے معاملات سیکرٹ ہوتے ہیں جو عام عوام تک نہیں پہنچنے چاہیے لیکن "چھپانا" اور "غلط بتانا" الگ الگ ایشوز ہیں۔۔۔
اس غم زدہ عوام اور شہید بچوں کے والدین کو "دھوکے" میں رکھ کر ظلم نہ کیا جائے۔

baloch news


حلقہ پی پی 240الیکشن : سنی تحریک ‘سنی اتحاد کونسل ‘جماعت اہلسنت ‘مصطفوی سٹوڈنس کی بھی مشاورت ‘حتمی فیصلہ 21دسمبر کو ہوگا
تونسہ شریف(نامہ نگار)الیکشن کمشن آف پاکستان نے پی پی 240کے الیکشن کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق 17جنوری کو پولنگ ہوگی 22تاریخ کو ریٹرنگ آفیسران کے طرف سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ‘الیکشن کمشن کی پی پی 240میں الیکشن مختصر عرصہ میں کرائے جانے پر امیدواروں میں بے چینی پائی گئی ہے ‘ باوثوق ذرائع کے مطابق سنی تحریک ‘سنی اتحاد کونسل ‘جماعت اہلسنت ‘مصطفوی سٹوڈنس کی طرف سے بھی آج مشاورت کی گئی ہے کہ PP240کی طرف سے متفقہ امیدوار لایا جائے گا جس کیلئے باقاعدہ حتمی میٹنگ بروز اتوار 21دسمبر کو ہوگی ۔

تونسہ شریف۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 240 میں الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 17 جنوری کو پولنگ

? تونسہ شریف۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 240 میں الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 17 جنوری کو پولنگ

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN?
****
NOTIFICATION
THE ELECTION COMMISSION HEREBY CALLS UPON THE ELECTORS OF THE CONSTITUENCY NO.PP-240 D.G.KHAN-I (FOR BYE-ELECTION)?

Thursday, December 4, 2014

BALOCH NEWS

                             

                                    TAUNSASHAREEF
                        TAUNSASHEEF

               TAUNSA SHAREEF MAN AJ SUBAH  BUS AKSEDAND HWA HY 

Tuesday, October 7, 2014

baloch news

باڈر ملٹری پولیس 


تھانہ ستہ مندوانی میں 150 سے زائد اشتہاری ہیںبستی مندوانی کی آبادی 500 ہے باڈر ملٹری پولیس ناکام ہو چکی ہے اشتہاروں نے لوگوں جینا حرام کر رکھا ہے اعلٰی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل

Monday, September 8, 2014

Monday, August 11, 2014

baloch news

نئی دلی:1999کےبعدکسی بھی بھارتی وزیراعظم کا کارگل کا پہلا دورہ ہے،بھارتی میڈیا

Sunday, August 3, 2014

baloch news


  ???  فرعون کے محل میں اذان کی آواز???

فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی. تاریخ میں 33 فرعون گزرے ہیں. ہر فرعون کو تقریبا سو سال تک اقتدار ملا تھا. حضرت موسیٰ کے ساتھ آخری فرعون کا مقابلہ ہوا، یہ پانی میں ڈوبا اور اس کے ساتھ ہی فرعونوں کا اقتدار بھی ڈوب گیا. فرعون ختم ہو گئے اور ریت نے ان محلات کو ڈھانپ لیا. یہ ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے بن گئے. ان ٹیلوں کے ارد گرد لکسر کا شہر آباد ہو گیا..
ان ٹیلوں میں سے کسی ایک ٹیلے پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی گئی.
1900 کے شروع میں کھدائی شروع ہوئی فرعون کا محل ریت سے برآمد ہوا تو پتا چلا کہ یہ مسجد فرعون کے خصوصی دربار کے اوپر بن گئی تھی. یہ مسجد آج تک قائم ہے. اوپر مسجد اور نیچے فرعون کا دربار ہے...
کل شام سورج اپنی شعائیں سمیٹ رہا تھا. ہم فرعون کے سنگی ستونوں کے درمیان کھڑے تھے. سورج کی سرخ شعائیں نیل کے پانیوں میں غسل کر رہی تھیں. شام لکسر کے افق پر آہستہ آہستہ پر پھیلا رہی تھی.. میں پانچ ہزار سال پرانے محل کی کھڑکی میں کھڑا ہو گیا. میرے دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی سرخی نیل کے پانیوں میں گھل گئی...
اور اس کے ساتھ ہی فرعون کا محل اذان کی آواز سے گونج اٹھا. میں نے زندگی میں ہزاروں اذانیں سنی ہیں. لیکن فرعون کے محل میں اذان کی آواز کا اپنا ہی سرور تھا. موزن کی آواز کا اتار چڑھاؤ محل کی دیواروں سے ٹکرا رہا تھا. اور دیواروں پر لکھی تحریروں کو پیغام دے رہا تھا، دنیا کے ہر فرعون کو زوال ہے. لیکن الله کا پیغام دائمی ہے.///..
اس دنیا میں اشھد ان لا الہٰ الله کے سوا ہر چیز فانی ہے. مجھے اذان کی اس آواز میں فرعون کا مجسمہ اداس دکھائی دیا. مجھے محسوس ہوا جیسے وہ اپنے گزرے تکبر پر نوحہ کناں ہو..........

baloch news

ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﺎ ﻧﻘﺸﮧ ﺟﺒﺮﺍﺋﯿﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ
..ﻧﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﺠﺮ ﺍﺳﻮﺩ ﻣﺸﺮﻕ ﮐﯽ...
..ﺳﻤﺖ ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﺎ ﻃﻮﺍﻑ ﮨﺠﺮﺍﺳﻮﺩ ﺳﮯ
..ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ
ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺍﻭﺭ
ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺳﻤﺎﻋﯿﻞ ﻋﻠﯿﮧ
..ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ
..ﮐﯽ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﺑﻠﻨﺪﯼ 54 ﻓﭧ 8 ﺍﻧﭻ ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﻮ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 ﮨﺰﺍﺭ
ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﻋﺮﺻﮧ
ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﭘﺎﻧﭻ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﭘﺘﮭﺮﻭﮞ ﺳﮯ
ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﯿﺎ
ﮔﯿﺎ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﭼﮭﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻞ 80
ﻗﻨﺪﯾﻠﯿﮟ ﮨﯿﮟ ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﮯ ﻏﻼﻑ ﮐﯽ ﻟﻤﺒﺎﺋﯽ 54 ﻣﯿﭩﺮ
ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﻮ
ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﮯ ﻏﻼﻑ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ( ﻣﻦ )
ﭼﺎﻟﯿﺲ ﮐﻠﻮ ﮔﺮﺍﻡ
ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ
ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﺎ ﻏﻼﻑ ﭘﻮﺭﮮ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ
ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ
ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﭼﮭﺖ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻻ ﻧﮩﯿﮟ
ﺟﺎﺗﺎ،ﺍﺱ ﻧﺌﮯ
ﻏﻼﻑ ﮐﻮﭘﺮﺍﻧﮯ ﻏﻼﻑ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﭘﮭﺮ ﺟﺪﯾﺪ
ﻣﺸﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﻏﻼﻑ ﮐﻮ ﮐﺎﭦ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ
ﮨﮯ۔
ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﭼﮭﺖ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺳﯿﺪﮬﺎ
ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻋﺮﺵ
..  subanlahaﮨﮯ۔

baloch news


بریکنگ.:- او آئی سی کو غزہ میں فوری اقدامات کرنے چاہئیں،حافظ سعید
بریکنگ :- اسرائیل نےفلسطینیوں کی عید کو خون میں نہلا دیا ،حافظ سعید
بریکنگ.:- غزہ کےمسئلےپر ہر طبقے کو آگے آنا چاہیے،حافظ ..سعید

Saturday, August 2, 2014

BALOCH NEWS

ﻣﻴﮟ ﺳﻮﺋﯽ ﺟﻮ ﺍﮎ ﺷﺐ ﺗﻮ ﺩﻳﮑﮭﺎ ﻳﮧ ﺧﻮﺍﺏ
ﺑﮍﮬﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﺮﺍ ﺍﺿﻄﺮﺍﺏ
ﻳﮧ ﺩﻳﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﻴﮟ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﮩﻴﮟ
ﺍﻧﺪﮬﻴﺮﺍ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﮦ ﻣﻠﺘﯽ ﻧﮩﻴﮟ
ﻟﺮﺯﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﮈﺭ ﺳﮯ ﻣﺮﺍ ﺑﺎﻝ ﺑﺎﻝ
ﻗﺪﻡ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﺩﮨﺸﺖ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﻨﺎ ﻣﺤﺎﻝ
ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﭘﺎ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﯽ
ﺗﻮ ﺩﻳﮑﮭﺎ ﻗﻄﺎﺭ ﺍﻳﮏ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﺯﻣﺮﺩ ﺳﯽ ﭘﻮﺷﺎﮎ ﭘﮩﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﺩﻳﺌﮯ ﺳﺐ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﻴﮟ ﺟﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﻭﮦ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﺗﮭﮯ ﺁﮔﮯ ﭘﻴﭽﮭﮯ ﺭﻭﺍﮞ
ﺧﺪﺍ ﺟﺎﻧﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮐﮩﺎﮞ
ﺍﺳﯽ ﺳﻮﭺ ﻣﻴﮟ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻣﻴﺮﺍ ﭘﺴﺮ
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﻣﻴﮟ ﺁﻳﺎ ﻧﻈﺮ
ﻭﮦ ﭘﻴﭽﮭﮯ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻴﺰ ﭼﻠﺘﺎ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ
ﺩﻳﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﻴﮟ ﺟﻠﺘﺎ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ
ﮐﮩﺎ ﻣﻴﮟ ﻧﮯ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﮐﺮ ، ﻣﻴﺮﯼ ﺟﺎﮞ
ﻣﺠﮭﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁ ﮔﺌﮯ ﺗﻢ ﮐﮩﺎﮞ
ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﻴﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﻴﮟ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ
ﭘﺮﻭﺗﯽ ﮨﻮﮞ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺍﺷﮑﻮﮞ ﮐﮯ ﮨﺎﺭ
ﻧﮧ ﭘﺮﻭﺍ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺫﺭﺍ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﯽ
ﮔﺌﮯ ﭼﮭﻮﮌ ، ﺍﭼﮭﯽ ﻭﻓﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﯽ
ﺟﻮ ﺑﭽﮯ ﻧﮯ ﺩﻳﮑﮭﺎ ﻣﺮﺍ ﭘﻴﭻ ﻭ ﺗﺎﺏ..
ﺩﻳﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﻨﮧ ﭘﮭﻴﺮ ﮐﺮ ﻳﻮﮞ ﺟﻮﺍﺏ
ﺭﻻﺗﻲ ﮨﮯ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﺮﯼ..
ﻧﮩﻴﮟ ﺍﺱ ﻣﻴﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻼﺋﯽ ﻣﺮﯼ
ﻳﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﺩﻳﺮ ﺗﮏ ﭼﭗ ﺭﮨﺎ
ﺩﻳﺎ ﭘﮭﺮ ﺩﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﻳﮧ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ
ﺳﻤﺠﮭﺘﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﻮ ﮔﻴﺎ ﮐﻴﺎ ﺍﺳﮯ؟//

baloch news

                      ایک کڑوا سچ


ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻨﺎﺭ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ... ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﺁﺋﯽ .. ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﮐﭙﮍﮮ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺷﯿﺸﮯ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ..
ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﻋﺎﺟﺰﯼ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ " ﺳﯿﭩﮫ ! ﯾﮧ ﮐﭙﮍﮮ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﻮ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﮯ
ﻟﺌﮯ "??
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺖ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﺑﺤﺚ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺗﮭﺎ ...
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍَ ﺍﺱ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ : " ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺌﮯ "?
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﯿﭻ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﮐﯽ : " ﯾﺎﺭ ! ﻟﮯ ﻟﻮ ﻧﺎﮞ ... ﮐﺎﻡ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ "
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : " ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ"?
ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﻮﻟﯽ : " ﺳﯿﭩﮫ !10 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﮯ .."?
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺖ ﺑﻮﻻ : " 10 ﮐﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﮩﻨﮕﺎ ﮨﮯ ...20 ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ 3 ﺩﯾﻨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﻭ ... ﻭﺭﻧﮧ ﺟﺎﺅ "
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﮐﯽ : .." ﺍﺭﮮ ﯾﺎﺭ ! ﺗﻢ ﺍﺳﮯ 30 ﺭﻭﭘﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ 3 ﺑﮭﯽ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ "
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﮐﮭﻠﮯ ﮐﺎ ﮐﮭﻼ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ .." ﻟﯿﮑﻦ "
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : " ﻟﯿﮑﻦ ﻭﯾﮑﻦ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌﻭ ...." ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﯿﺐ ﺳﮯ 30 ﺭﻭﭘﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ " ﯾﮧ ﻟﻮ ﺍﻣﺎﮞ !"
ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﺭﻭﭘﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭙﮍﮮ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ ...?
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺖ ﻓﻮﺭﺍَ ﺑﻮﻻ : " ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﺣﺮﮐﺖ؟ ... ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﻭﮦ 30 ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ 5 ﮐﭙﮍﮮ ﺩﮮ ﮐﮯ ﺟﺎﺗﯽ "
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ..." ﺩﯾﮑﮭﻮ ﯾﺎﺭ ! ﯾﮧ ﻏﺮﯾﺐ ﻟﻮﮒ ﮨﯿﮟ .. ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ 10/20 ﺭﻭﭘﮯ ﺑﮍﯼ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ .. ﺍﻥ ﮐﯽ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﻓﺰﺍﺋﯽ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ ... ﯾﮧ ﺑﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ... ﭼﻮﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ... ﯾﮧ ﺭﺯﻕِ ﺣﻼﻝ ﮐﻤﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ....
ﺭﺯﻕ _ ﺣﻼﻝ ....
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻃﺮﺡ 18 ﮐﯿﺮﭦ ﮐﮯ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﻮ 22 ﮐﯿﺮﭦ ﮐﺎ ﮐﮩﮧ ﮐﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﯿﭽﺘﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮯ ﮔﮭﻮﺭ ﮐﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ... ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﺯﻭﺭ ﮐﺎ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ : ...
"ﺍﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﮑﻢ ﭨﯿﮑﺲ ﺁﻓﺲ ﺳﮯ ﺩﻭ ﭼﺎﺭ ﺍﻓﺴﺮ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﺣﺮﺍﻡ ﺧﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ /2 3 ﭼﺮﻏﮯ ﺍﻭﺭ ﻟﺴﯿﺎﮞ ﻣﻨﮕﻮﺍ ﻟﻮ ﮔﮯ ... ﺗﺐ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻠﮯ ﮔﺎ ...
ﺍﺑﮭﯽ 2/4 ﮔﺎﮨﮏ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﻮﺗﻠﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﺋﺴﮑﺮﯾﻢ ﻣﻨﮕﻮﺍﺗﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ ... ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﻏﺮﯾﺐ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ 30 ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮ "
ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺗﮭﯽ " ﯾﮧ ﻏﺮﯾﺐ ﻭﺭﯾﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ... ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﻇﺎﮨﺮﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﻢ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﯿﻮﻗﻮﻓﻮﮞ ﺳﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﭨﮭﺎﮎ ﮐﻤﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ .. ﺍﻭﺭ ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﯿﻦ ﺩﯾﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﺎﺅ ﺗﺎﺅ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ ... ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻠﻂ ﮐﯿﺎ ... ﺍﺏ ﻣﯿﺮﺍ ﭘﺎﺭﮦ ﮨﺎﺋﯽ ﮨﻮﺍ ...
ﯾﺎﺭ ! ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﮐﯽ ﺳﻨﺘﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺣﺪﯾﺜﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﯾﺎﺩ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ ...
ﺟﺐ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺷﺎﺩﯾﺎﮞ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ ... ﺟﺐ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﻝ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﮐﮩﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ ..../.
ﺍﺭﮮ ﭘﯿﭧ ﭘﺮ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﺎﻧﺪﮬﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ ....
ﺧﻮﺩ ﺑﮭﻮﮐﮭﮯ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺋﻞ ﮐﻮ ﮐﮭﻼ ﺩﯾﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ ...
ﯾﮧ ﺳﻨﺘﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﯿﮟ ... ﺻﺮﻑ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﮐﯽ ﺳﻨﺖ ﺍﻭﺭ ﺣﺪﯾﺚ...
ﯾﺎﺩ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ ....

baloch news

ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺯﯾﺰ ﮐﻮ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ، ﻟﯿﮑﻦ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺷﺮﺍﺋﻂ ﺑﮭﯽ ﻋﺎﺋﺪ ﮐﯿﮟ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﻻﻟﭻ ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺮ ﺷﺮﺍﺋﻂ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﮐﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺷﺮﺍﺋﻂ 3 ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ۔ ﺳﻮﺍﻝ ﻧﻤﺒﺮ :1 ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﺳﻮﺍﻝ ﻧﻤﺒﺮ : 2 ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ...ﺳﻮﺍﻝ ﻧﻤﺒﺮ : 3 ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﯿﭩﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ؟ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻥ ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮧ ﮐ...ﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﻧﺪﺭ ﺑﺘﺎﺋﮯ ﺑﺼﻮﺭﺕ ﺩﯾﮕﺮ ﺳﺰﺍﺋﮯ ﻣﻮﺕ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺳﺐ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺩﺍﻧﺸﻮﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﺎﻧﮕﮯ ۔ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﯿﮑﯿﺎﮞ ﮔﻨﻮﺍﺋﯿﮟ ۔ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﺑﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻧﮑﻠﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﻧﮧ ﭼﻞ ﺳﮑﺎ۔ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺩﺍﻧﺸﻮﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻓﺮﯾﺐ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﺲ ﮐﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﺰﺍﺋﮯ ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ ﺳﮯ ﺑﮭﯿﺲ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﺭ ﮨﻮﮔﯿﺎ ۔ ﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﺭﺍﺕ ﮨﻮﮔﺌﯽ ،ﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﻈﺮ ﺁﯾﺎ ﺟﻮ ﮐﮭﺮﭘﯽ ﺳﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﮭﻮﺩ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﻟﯿﺎ ،ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﺟﺴﮯ ﺳﻦ ﮐﺮ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﮐﭽﮫ ﯾﻮﮞ ﺩﺋﮯ.... ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﻣﻮﺕ ﮨﮯ ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﮯ۔ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺭﮮ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯﺟﻮﺍﺏ ﺑﺘﺎﺩﻭﮞ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ،ﺳﻠﻄﻨﺖ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﯿﺲ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﮐﯽ ﭘﯿﺸﮑﺶ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﮨﯽ ﺍﺻﻄﺒﻞ ﮐﺎ ﻧﮕﺮﺍﻥ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺸﮑﺶ ﮐﯽ۔ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺗﻮ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ۔ﻭﺯﯾﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﮐﺴﺎﻥ ﺑﻮﻻ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺑﮭﺎﮒ ﺟﺎﺅﮔﮯ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﺎﮔﺘﮯ ﺭﮨﻮ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﭘﯿﭽﮭﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﭘﻠﭩﻮ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﺟﺎﺅﮔﮯ۔ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﺯﯾﺮ ﺭﮎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﯽ ﭘﯿﺸﮑﺶ ﮐﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻟﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﺘﺎ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺎﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺁﺩﮬﺎ ﭘﯽ ﮐﺮ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ۔ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺑﺲ ﺗﻢ ﺍﺱ ﺑﭽﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﻮ ﭘﯽ ﻟﻮﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﺘﺎﺩﻭﮞ ﮔﺎ ۔ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﺯﯾﺮ ﺗﻠﻤﻼ ﮔﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻮﺕ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﺳﻮﺳﻮﮞ ﮐﮯ ﮈﺭ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯽ ﻟﯿﺎ۔ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯽ ﮐﺮ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺗﻮ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﯿﭩﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﻏﺮﺽ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻭﮦ ﺫﻟﯿﻞ ﺗﺮﯾﻦ ﮐﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ??????
palz comant

Friday, August 1, 2014

baloch news

بستی مندوانی
شاہجان عرف شادی ڈیلا نے باڈر ملٹری پولیس پر فائرنگ کردی
 باڈر ملٹری پولیس اشتہاری ملزم کو پکڑنے بستی مندوانی گئی
تو مندوانی کے اشتہاروں نے بی ایم پی پر فائرنگ کر دی
اوراردگرد کے لوگوں کا کہنا ہے
 یہاں دشتگروں نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے
 تھانہ ستہ کی بی ایم پی بے بس ہے 
 اعلیٰ احکام ازخود نوٹس لے     

baloch news

بریکنگ نیوز
بستی مندوانی
شاہجان عرف شادی ڈیلا نے باڈر ملٹری پولیس پر فائرنگ کردی
بی ایم پی بے بس ہو کر واپس چلی گی
بستی مندوانی
 باڈر ملٹری پولیس اشتہاری ملزم کو پکڑنے گئی
تو مندوانی کے اشتہاروں نے بی ایم پی پر فائرنگ کر دی
اور تھانہ ستہ کی بی ایم پی بے بس ہو کر واپس چلی گی