Powered By Blogger

Friday, December 19, 2014

balochnews

ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر?


ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر
ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر
ریٹرہ میں نیشنل بینک کا افتتاح ‘کسانوں ‘زمینداروں اور کاروباری شخصیات میں خوشی کی لہر
ریتڑہ (ایف ایس ملکانی) ریتڑہ میں پہلی بنک برانچ کا افتتاح نیشنل بنک ڈیرہ غازیخان کے ریجنل انچارج چودھری محمد یونس نے کیا۔جنرل منیجر اپریشن چودھری اعجاز حسین ،جنرل منیجر بزنس محمد کامران ترین، جنرل منیجر کریڈٹ حامد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔افتتاحی تقریب میں سابق ناظم سردار انور خان ملکانی، سردار عبدالحفیظ خان میرانی ،محمد اقبال خان ملکانی، غلام مصطفیٰ خان قیصرانی، شہزاد شبیر قیصرانی، ڈاکٹر ربنواز ملکانی، سعادت اللہ بلوچ،کوڑا خان ملکانی، سعید احمد ملکانی سمیت کثیر تعداد میںآڑھتیوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد یونس نے کہا کہ نیشنل بنک بینکاری کے جدید اصولوں کو اپنا رہی ہے اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کیلئے شبانہ روز کاوشوں میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کو مزید وسیع کرنے اور دور دراز کے علاقوں میں اپنے صارفین اور شہریوں کو مستفید کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔سابق ناظم سردار انور خان ملکانی اور سردار عبدالحفیظ خان میرانی نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بنک انتظامیہ کا ریتڑہ میں بنک برانچ قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ بنک منیجر اور عملہ شہریوں کی بہتر رہنمائی اور سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اعلیٰ خدمات انجام دیں گے۔برانچ منیجر شفیق احمد بزدار نے کہا کہ یہاں کے کاشتکاروں اور کاروباری حضرات کو زرعی قرضوں کے حصول کیلئے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔انہیں یہ خدمات بہت آسان انداز میں مہیا کی جائیں گی

No comments:

Post a Comment