تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )جامعہ محمدیہ گلشن محمو نزدکینال کالونی تونسہ میں شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن عثمانی کی زیر صدارت علماء مشائخ و طلبہ کرام میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ پشاور میں ہونیوالے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتلوں اور منصوبہ بنانے والے ظالموں کو سرعام پھانسی دی جائے آخر میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کی درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی گئی ۔
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )تحریک تنظیم اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ محمد عبدالغفار تونسوی، مولانامحمد عبدالجبار تونسوی ، مولانا عبداللطیف تونسوی ، محمد عبدالرحیم بلوچ سیہانی نے سانحہ پشاور کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے ، اور کہاکہ اس قسم کے بزدلانہ اور وحشیانہ کردار کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر ہونیوالی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے گھناؤنے اقدامات کی تحقیق کرنے کے بعد عوام کے سامنے واضح کیا جائے انہوں نے کہاکہ یہ وقت باہمی دست و گریباں ہونے کا نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا ہے تاکہ یہود و ہنود کے عزائم خاک میں مل جائیں ، مولانا عبدالغفار تونسوی نے کہاکہ اسلام کسی کو بھی بچوں کو یرغمال بناکر ایسے قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اور ساتھ ہی افواج پاکستان کی آئندہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے قدم بقدم ساتھ چلنے کا عزم کیا ہے ۔
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )سانحہ پشاور کے سلسلہ میں سنی تنظیمات کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کلمہ چوک تونسہ پر منعقد ہوا ، جس میں سنی اتحاد کونسل ، جماعت اہل سنت ، جمعیت علمائے پاکستان ، سنی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ مقامی پرائیویٹ سکول کے طلباء و طالبات نے شہداء پشاور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نسل نو کی شہادت پاکستان اور انسانیت کے مستقبل کو تاریک کرنا ہے ، شعبہ پیغمبری کا تقدس پامال کرنے والے نہ مسلمان ہیں نہ انسان بلکہ انسانیت کے روپ میں درندے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے تحصیل صدر حافظ محمد زین فریدی نے کیا ، جماعت اہل سنت کے تحصیل صدر علامہ عبدالرشید فریدی سیفی نے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طالبان اسلام کے نام پر کالک اور دھبہ ہیں حکمران طالبان اور طالبان کی سوچ رکھنے والے عناصر کا قلع قمع کریں، جمعیت علماء پاکستان کے تحصیل صدر علامہ عبدالعزیز قطبی نے کہاکہ ہم روز اول سے طالبان اور طالبان نواز عناصر کے خلاف ہیں پاک فوج ملک کی حقیقی دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سنی تحریک کے تحصیل صدر علامہ سعید احمد قادری نے کہاکہ اپنے مسلک کی ترویج و اشاعت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہادیں گے، ان کے علاوہ مفتی محمد بلال ، علامہ عبدالعزیز باروی، محمد اویس قرنی ، فوجی امیر محمد ملغانی کے علاوہ دیگر کارکنان نے خطاب کیا ، آخر میں پیر آف تونسہ حضرت خواجہ عبدالمناف سلیمانی نے شہدائے پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کی، قادری عابد حسین چانڈیہ ، محمدیعقوب نظامی ، مستری غلام حسین خروٹی ، حافظ محمد زین ، حافظ شمس الدین ، حافظ خیر محمد، احمد بخش بزدار ، محمد عثمان بغلانی، استاد مبشر عابد، عبدالخالق، محمد ثقلین، قاری محمد فیاض مدرس مدرسہ جامعہ سیفیہ فریدیہ نے خصوصی شرکت کی ۔
No comments:
Post a Comment