?? جمعۃ الوداع، یوم القدس، اتحاد امت کا مظہر
?? تحریر:- چوہدری محسن حسن??
جس طرح ماہ رمضان المبارک کو سال بھر کے باقی مہینوں کی نسبت زیادہ فضیلت و مرتبہ حاصل ہے، اسی طرح جمعۃ المبارک کو اسلامی نقطہ نگاہ سے ایک خاص اور الگ مقام حاصل ہے-ایام اور مہینوں کے ان فضائل و مراتب میں رمضان الکریم کا آخری جمعۃ المبارک شان میں افضل ترین ہے-جسے سید الایام، جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے۔جمعۃ الوداع ایسا یوم ہے جس پر امت مسلمہ تفریق کا شکار نہیں بلکہ اتحاد کا نمونہ ہے جبکہ قبلہ اول بیت المقدس تمام مسلمانوں کے نزدیک یکساں واجب الاحترام و تکریم ہے۔جمعۃ الوداع، یوم القدس اسرائیل کے خلاف، قبلہ اول کی آزادی، فلسطین کی آزادی، غزہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ نماز جمعہ کے بعد دنیا بھر کی شاہراؤں پر اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اس بات کا پتہ دیتی ہیں کہ امت مسلمہ اپنے دیرینہ خواب کی تعبیر حاصل کرنے میں آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ یوم القدس یوم نصرت الہی ہے۔ یہ دنیا کے ان مظلوموں کی نصرت کا دن ہے کہ جن کو ان کی سرزمینوں سے نکال دیا گیا ہے، جن کے گھروں پر قبضے کر لئے گئے ہیں، جن کے بچوں کو قتل کیا گیا ہے، جن کے گھروں کو بھاری مشینری سے مسمار کر دیا گیا ہے، جن کے اہل و عیال کو ان کے معصوم بچوں سمیت گولیوں اور ٹینکوں کے گولوں سے چھلنی کر دیا گیا ہے۔جمعۃ الوداع یوم القدس کا عملی تقاضا ہے کہ اس روز مسلمان متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہوں اور انبیا علیہم السلام کی سرزمین فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں۔ یہ بابرکت دن مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور محبت کی علامت بھی ہے اور مظلوم فلسطینیوں اور قبلہ اول مسجد اقصٰی بیت المقدس کی بازیابی کا دن بھی ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان بلاتفریق رنگ و نسل، مسلک و مکتب باہم متحد ہوجائیں اور اپنے مشترکہ دشمن امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسرائیل کے خلاف برسرپیکار حزب اللہ، حماس اور دیگر تحریکوں کے ہاتھ مضبوط کریں۔ یوم القدس کے پروگراموں، مظاہروں، ریلیوں، محافل، سیمنارز، کانفرنسوں میں بلاتفریق شرکت کریں۔ اسرائیل اور اس کے پشت پناہ امریکہ کے خلاف اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ قبلہ اول کی آزادی، فلسطین کی آزادی، اسرائیل کی نابودی کے یک نکاتی ایجنڈے پر ایک ہوجائیں۔ بلاشبہ جمعۃ الوداع، یوم القدس حقیقی معنوں میں اتحاد امت کا مظہر ہے اور اسرائیل سمیت تمام اسلام دشمن قوتوں کو اتحاد امت سے ہی شکست
??دی جاسکتی ہے۔???/

No comments:
Post a Comment