تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان – میٹرک سالانہ امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ 2016 سے شروع ہو گا جس کیلئے داخلہ شیڈول جاری کر دیاگیاہے . کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 29 دسمبر تک ، دو گنا فیس کے ساتھ 30 دسمبر سے 4 جنوری تک جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 5 سے 7 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں .
علاوہ ازیں سیکرٹری بورڈ مظہر حسین گشکوری کی طر ف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق پنجاب بورڈز نے گیارہویں کلاس سیشن 2015-17 کے ترمیمی شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں داخلہ 31 دسمبر تک جبکہ فیس اور ریٹرن کاپی بورڈ میں یکم جنوری 2016 تک جمع کرائی جاسکتی ہے.
پریس ریلیز
ڈیرہ غازیخان. ( ). جدید طریقہ علاج اور تشخیص نے مہلک امراض کا علاج آسان کر دیاہے . ہاتھ کی نسبت جدید مشینوں سے کی گئی تشخیص اور امراض کی تحقیق زیادہ موثر ثابت ہوئی ہے . یہ بات ماہرین طب نے شہزاد لیب کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی . پتھالوجسٹ ڈاکٹر محمد غیاث خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریض کے انتقال خون اور لیبارٹری ٹیسٹ میں احتیاط سے کام لیا جائے . ٹیسٹ کے سو فیصد رزلٹ کیلئے نمونے بروقت اور محفوظ طریقے سے لیبارٹری بھجوائے جائیں . رپورٹ تیار کرتے وقت نہایت احتیاط برتی جائے . انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں جدید شہزاد لیب قائم کر دی گئی ہے جہاں تمام ٹیسٹ جدید مشینوں کے ذریعے خودکارطریقے سے کیے جاتے ہیں اور رزلٹ سو فیصد صحیح آتا ہے . معروف ادویہ ساز کمپنی کے شہزاد گلزار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقابلے کی وجہ سے بہتر کمپنیاں میدان میں آئیں تاہم موثر علاج کیلئے ماہرین معروف کمپنیوں کی ادویات کو ترجیح دیتے ہیں . ادویہ ساز کمپنیاں بھی اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے احتیاط سے کام لیتی ہیں . اس موقع پر شہزاد حسن خان کلیانی ، شہزاد راجپوت بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا. سیمینار میں ریجنل انچارج صوبائی محتسب ملک احمد بخش بھاپا ، حافظ عبدالرحیم ، ڈاکٹر کیپٹن سید محمد اشرف ، ڈاکٹر ساجد قسمانی ، ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ ، ڈاکٹرسعداللہ ملک ، ڈاکٹر گل محمد شمسی ، ڈاکٹر محمد اسلم ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس فراست سمیت معروف معالج موجو دتھے . تلاوت کلام پاک حافظ رضوان اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت صدارتی ایوارڈ یافتہ محمد رمضان معینی نے حاصل کی . آخر میں مسٹر کیو ان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ان کا ماٹو ہے .

No comments:
Post a Comment